پورا پاکستان آپ سے محبت کرتا ہے، پاکستانی مداح کی دبئی میں شاہ رُخ خان سے ملاقات کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
بالی ووڈ کے اسپر اسٹار شاہ رخ خان کی دبئی میں ایک پاکستانی خاتون مداح سے ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
حال ہی میں شاہ رُخ نے ’گلوبل ولیج‘ کلچرل سینٹر میں ہونے والے ایک ایونٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اپنے مشہور گانوں پر شاندار پرفارمنس بھی پیش کی تھی۔ اس موقع پر اداکار نے اپنے کئی مداحوں سے ملاقات کی جن میں پاکستانی خاتون بھی شامل تھی۔
View this post on InstagramA post shared by Global Village القرية العالمية (@globalvillageuae)
پاکستانی مداح خاتون نے اسٹیج پر آکر شاہ رخ خان سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ پورا پاکستان ان سے محبت کرتا ہے۔ اداکار نے اس خاتون مداح کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور شاہ رُخ سے محبت کا اظہار کیا۔
مداح خاتون سے شاہ رخ خان کی دوستانہ انداز سے گفتگو اور پاکستان سے ہونے کی وجہ سے گرم جوشی سے ملنے پر اداکار کو خوب سراہا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سے ملاقات
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
اسکرین گریبزکراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کے ساتھ موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل چلاتے ہوئے کی ویڈیو ایک شہری نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے۔
ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیگیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کی بےہنگم ٹریفک کے بعد حال ہی میں سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی ورزی کے خلاف ای چالان سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔
ای چالان کے نئے سسٹم کے تحت ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تاحال ہزاروں چالان کیے جا چکے ہیں۔