محموداچکزئی سے پی آراے کے وفدکی ملاقات،پیکاترمیمی ایکٹ پرتحفظات سے آگاہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اصغر چوہدری) پختونخوا ملی عوامی پارٹی و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے وفد نے صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان کی قیادت میں ملاقات کی۔ سیکرٹری پی آر اے پاکستان نوید اکبر نے محمود خان اچکزائی کو متنازعہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی پارلیمان سے منظوری اور صدر مملکت کے عجلت میں دستخط کرنے اور حکومت سمیت پارلیمان میں سیاسی جماعتوں کے بل سے متعلق کردار پر تفصیلی بریفنگ دی۔
صدر پی آر اے عثمان خان نے کہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 جس انداز سے منظور ہوا اس پر اس بل کی حمایت کرنے والی سیاسی جماعتوں کا کردار جمہوریت میں مشکوک ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کا مقصد سوشل میڈیا کی آڑ میں آزادی اظہار رائے اور صحافیوں کو نشانہ بنانا ہے۔ اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے پارلیمانی صحافیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ حکمران آئین پاکستان کی پاسداری کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران تمام اداروں کی آزادی سلب کرنے اور اداروں کے پر کاٹنے میں مصروف ہے اور ہر طبقہ کو پریشان کیا جارہا ہے۔ آئین پاکستان کی پاسداری کرنے اور پاسداری نہ کرنے والوں کی جنگ شروع ہوچکی ہے اور ہم یہ جنگ ہر صورت میں لڑیں گے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان پارلیمانی صحافیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتی ہے اور بھرپور تعاون کرے گی، انہوں نے بتایا کہ 19 جنوری کو جرگہ میں بھی صحافیوں کے حق میں ایک قرارداد پاس کی گئی ہے۔ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوانزادہ حسین بھی موجود تھے۔پی آر اے وفد میں صدر اور سیکرٹری کے ہمراہ سینئر نائب صدر احمد نواز خان، سیکرٹری فنانس اصغر چوہدری، سیکرٹری اطلاعات جاوید حسین، ممبر گوننگ باڈی نادر گورامانی اور سینئر صحافی طارق سمیر نے شرکت کی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئین پاکستان نے کہا کہ پی ا ر اے
پڑھیں:
9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، میاں محمودالرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگری عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق عدالت نے شیر پاؤ پل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو اس مقدمے میں بری کردیا گیا جب کہ نو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزا پانے والوں میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمودالرشید بھی شامل ہیں۔ دونوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
مزید :