وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف کے خلاف چلنے والی منفی مہم کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کا صدر بننے کا کوئی ارادہ نہیں۔

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، اور چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) کے خلاف چلنے والی منفی مہم کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں اور ان کا مقصد صرف پاکستان کی سیاسی استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔

محسن نقوی نے واضح طور پر کہا کہ نہ تو صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لینے کی بات کی گئی ہے اور نہ ہی آرمی چیف کا  صدر بننے کا کوئی ارادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ محض جھوٹی افواہیں ہیں جنہیں دشمن عناصر اور غیر ملکی ایجنسیوں کی مدد سے پھیلایا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے صدر کا فوجی قیادت کے ساتھ ایک مضبوط اور احترام بھرا رشتہ ہے، اور اس رشتہ کو کسی بھی منفی مہم سے متاثر نہیں کیا جا سکتا۔ حکومتی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ “ہم جانتے ہیں کہ یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے، یہ افواہیں کیوں پھیلائی جا رہی ہیں اور اس سے کس کو فائدہ ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: محسن نقوی کہا کہ

پڑھیں:

وفاقی وزیر داخلہ کا حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالنے کا حکم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی، ایجنٹ اور بھکاری مافیا کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

نجی چینل کے مطابق محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون میں اجلاس کی صدارت کی اور حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے، کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کا امیج خراب کررہاہے، ایجنٹس پربلا امتیاز ایکشن نظر آنا چاہیے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں کے تعاون سے گرفتار کیا جائے، بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے بھکاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جعلی ادویات کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں، جعلی ادویات کے مکروہ دھندےمیں ملوث لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث لوگوں کی اصل جگہ جیل ہے۔

محسن نقوی نے نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی اور 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے جانے والے مسافروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مسافروں کےخلاف قانون کےمطابق بھرپور کارروائی کی جائے۔

سویڈن نے پاکستان کیلئے ویزا سروسز دوبارہ شروع کر دی

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل کے صدارتی عہدے اور زرداری کے استعفے کی خبریں بے بنیاد ہیں، وزیر داخلہ
  • فیلڈ مارشل نہ صدر بننا چاہتے ہیں اور نہ ہی اُن کا ایسا کوئی ارادہ ہے، محسن نقوی
  • پروپیگنڈا پھیلانے والوں کے مقاصد اور مفادات سے آگاہ ہیں :وزیرداخلہ محسن نقوی
  • وفاقی وزیر داخلہ کا حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالنے کا حکم
  • وفاقی وزیر ِ داخلہ محسن نقوی کراچی چیمبر کے صدرجاوید بلوانی سے شیلڈ وصول کر رہے ہیں
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، نیول چیف سے اہم ملاقات
  • وفاقی وزیر داخلہ کا حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالنے کا حکم
  • کراچی صحتمند ہوگا تو پاکستان صحتمند ہوگا‘ جہاں تک ممکن ہوسکا مسائل حل کرینگے ‘ وفاقی وزیر داخلہ
  • پاکستان کوسٹ گارڈز میں جدید بوٹس کی شمولیت قابل تعریف اقدام ہے، محسن نقوی