گورنر پنجاب نے مختلف نوعیت کے 12 بلوں کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مختلف نوعیت کے 12 بلوں کی منظوری دے دی ۔
سردار سلیم حیدر نے پنجاب متبادل تنازعہ حل (ترمیمی) بل 2025، پتنگ بازی کی پنجاب ممانعت (ترمیمی) بل،.مجرموں کا پروبیشن (ترمیمی) بل، پنجاب ایجوکیشن، نصاب، ٹریننگ اور اسیسمنٹ اتھارٹی بل منظور کیا۔
اسی طرح پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز (ترمیمی) بل، پنجاب وائلڈ لائف (تحفظ اور انتظام) (ترمیمی) بل، پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی بل،.
گورنر پنجاب نے تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور (ترمیمی بل)، میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان (ترمیمی) بل اورپنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول (ترمیمی) بل 2025 کی بھی منظوری دے دی ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ملتان: جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ، مالک پر مقدمہ
— فائل فوٹوملتان میں جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ہزاروں لٹر جعلی مشروب برآمد کر کے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق بستی لاڑ کے علاقے میں مشہور برانڈ کی جعلی بوتلیں بنانے والی ایک فیکٹری میں چھاپہ مار کر ہزاروں لٹر جعلی مشروبات اور ملاوٹی سامان برآمد کر لیا گیا۔
لاہور میں دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا۔
فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا کر تمام تیار مشروبات کو تلف کر دیا۔
فیکٹری میں موجود مشینری اور دیگر سامان کو بھی قبضہ میں لے کر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے۔