پی ٹی اے نے بین الاقوامی مسافروں کو موبائل فون رجسٹریشن کی یاددہانی کرا دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے بین الاقوامی مسافروں کو موبائل فون رجسٹریشن کی یاددہانی کرا دی ۔
اپنے ایک بیان میں پی ٹی اے نے نئے قوانین کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں موبائل فون لانے والے مسافر اپنی ڈیوائس رجسٹرڈ کرائیں،مسافر رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر کے مقرر کردہ ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائیں،پاکستان آنے والوں کو مختصر مدت کے لیے رجسٹریشن کی عارضی سہولت دی جاتی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق120 دن سے زیادہ قیام کرنے والے اپنے موبائل فون باقاعدہ رجسٹرڈ کرائیں،ایسے افراد کو ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے لیے مقرر کردہ ٹیکس ادا کرنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کو موبائل فون رجسٹریشن میں مشکلات کا سامنا تھا کیونکہ انہیں پاکستان میں استعمال کے لیے بھاری ٹیکس ادا کرنا پڑ رہا تھا۔ حکومت نے بیرون ملک سے واپسی آنے والے مسافروں کو نرمی دیتے ہوئے 60 دن کی عارضی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی تھی جسے بعد میں 120 دن کر دیا گیا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
سٹی42:ریلوے ہیڈکوارٹر نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 4,931 مسافر پکڑے لیے۔
ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے 2ہفتوں کے دوران مختلف ٹرینوں پر چھاپے مار کر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران 4,931 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے اور ٹکٹ و جرمانے کی مد میں ایک لاکھ 53 ہزار 120 روپے ریکور کیے گئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
مزید براں، ٹکٹوں کی مد میں 70 لاکھ 44 ہزار روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ مسافروں پر 12 لاکھ 9 ہزار 35 روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔