Nawaiwaqt:
2025-07-06@06:10:50 GMT

ملک میں شعبان المعظم 1446ھ کا چاند نظر آگیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

ملک میں شعبان المعظم 1446ھ کا چاند نظر آگیا

ملک بھر میں شعبان المعظم 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ 

رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں یکم شعبان المعظم 1446ھ کل 31 جنوری بروز جمعہ ہوگی جبکہ شب برات 13 فروری کی رات ہوگی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی؛ حمایت پر 14 سال قید کی سزا ہوگی

برطانوی عدالت نے "فلسطین ایکشن گروپ" پر پابندی اُٹھانے کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد گروپ کی رکنیت اختیار کرنے پر قید کی سزائیں ہوں گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی ہائی کورٹ میں فلسطین ایکشن گروپ پر عائد پابندی کو ختم کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

ہائی کورٹ کے جج جسٹس چیمبرلین نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ اگر یہ پابندی عارضی طور پر نہ روکی گئی اور بعد میں گروپ کی اپیل منظور ہو بھی گئی تو اس سے ہونے والا نقصان عوامی مفاد میں حکم نافذ رکھنے کی اہمیت کے مقابلے میں کم ہے۔

جس پر گروپ نے فیصلے کے خلاف فوری طور پر کورٹ آف اپیل سے رجوع کیا، لیکن جمعہ کی رات اپیل بھی مسترد کر دی گئی۔

لیڈی چیف جسٹس بیرونس کار، لارڈ جسٹس لیوس اور لارڈ جسٹس ایڈس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کسی گروپ کو ممنوع قرار دینے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں بلکہ سیکرٹری آف اسٹیٹ کے پاس ہے، جو پارلیمان کے سامنے جوابدہ ہیں۔

خیال رہے کہ برطانیہ کی ہوم سیکرٹری یوویٹ کوپر نے 23 جون کو فلسطین ایکشن پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دو جنگی طیاروں کو نقصان پہنچانے کی کارروائی شرمناک تھی، اور یہ گروپ مسلسل مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔

اس پابندی کا مطلب ہے کہ اب "فلسطین ایکشن" کی رکنیت اختیار کرنا، اس کی حمایت کرنا یا اس کے حق میں اظہار رائے کرنا جرم شمار ہوگا، جس پر 14 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

کیس کا پس منظر:

یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب "فلسطین ایکشن" نے پچھلے ماہ RAF Brize Norton بیس پر دو جنگی طیاروں کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ جس میں تقریباً 70 لاکھ پاؤنڈ کا نقصان ہوا تھا۔

عدالت میں گروپ کی وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ گروپ پر پابندی غیر مدبرانہ اور آمرانہ طرز کا اختیار ہے۔

ان کا عدالت میں کہنا تھا کہ یہ برطانیہ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ایک پُرامن سول نافرمانی پر مبنی احتجاجی گروپ، جو تشدد کی وکالت نہیں کرتا، کو دہشت گرد قرار دیا جا رہا ہے۔

اس پابندی کے بعد "فلسطین ایکشن" اب ان 81 تنظیموں میں شامل ہو گئی ہے جنہیں برطانیہ نے Terrorism Act 2000 کے تحت ممنوع قرار دیا ہے۔ ان میں حماس، القاعدہ اور نیشنل ایکشن جیسے گروہ بھی شامل ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • مائیکروسافٹ کے پاکستان میں آفس کے حوالے سے وزارت آئی ٹی کا مقف سامنے آگیا
  • برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی؛ حمایت پر 14 سال قید کی سزا ہوگی
  • سوما، ہوما اورشوما (پہلا حصہ)
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • عمران خان جیسی سخت قید کسی نے نہیں کاٹی، 10 محرم کے بعد تحریک شروع ہوگی، علیمہ خان
  • مائیکروسافٹ کا پاکستان میں آپریشن بند کرنے کا فیصلہ، حکومت کا موقف بھی سامنے آگیا
  • عافیہ صدیقی کی رہائی میں حکومت کا شرمناک چہرہ سامنے آگیا،جماعت اسلامی
  • اجرک والی نئی نمبر پلیٹ آن لائن کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا
  • سلمان خان کی بہن کا گھر طوفان کی لپیٹ میں آگیا
  • غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا وقت آگیا، اسرائیلی وزیر