اسلام ٹائمز: نشست سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پریس کلب، سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں کے عیدیداران نے کہا کہ سوشل میڈیا کے اپنے بہت مسائل ہیں، پیکا ایکٹ سے یوں لگتا ہے کہ ٹی وی کی ناکامی کے بعد سوشل میڈیا کو چپ کروایا جارہا ہے، صحافیوں سے بھی گلا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا کو بھی غلط طریقے سے استعمال کیا ہے، جنہوں نے اٹھانا ہوتا ہے ان کو قانون کا کچھ لینا دینا نہیں ہوتا، اس ایکٹ میں ترامیم کی ضرورت ہے۔ خصوصی رپورٹ

کراچی پریس کلب میں ہونے والے سیمینار نے پیکا کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، کراچی پریس کلب اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد باقاعدہ تحریک کا آغاز کرے گا جو اس قانون کے واپس لیے جانے تک جاری رہے گی۔ کراچی پریس کلب کے تحت ایک بامعنی گفتگو جس کا عنوان ''سچائی کا دفاع، آزادی کا تحفظ'' پییکا ترمیمی بل 2025ء کے پس منظر میں میڈیا کا مستقبل کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پریس کلب، سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (پیکا) ایکٹ کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ آزادی اظہار رائے پر قدعن ہے، وفاقی حکومت سے اس ایکٹ کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، پیکا ایکٹ کے خلاف ہر فورم احتجاج سمیت قانونی و تمام آپشنز کا استعمال مشترکہ مشاورت سے کیا جائے گا، اگر حکومت کو میڈیا کے حوالے سے قوانین بنانے ہیں تو وہ ڈائیلاگ کا اہتمام کرے، مشترکہ تجاویز کی روشنی میں پارلیمان سے قانون پاس کرائے، ہم سمجھتے ہیں کہ میڈیا کو بھی مادر پدر آزادی نہیں ہونا چاہیئے بلکہ اس میں ایک ایڈیٹوریل میکینزم ہونا چاہیئے، توقع کرتے ہیں حکومت پیکا ایکٹ میں ترامیم کے لیے صحافتی تنظیموں سے رابطے کرے گی۔

نشست سے پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان، سینئر صحافی ظفر عباس، سینئر صحافی اظہر عباس، بیرسٹر صلاح الدین، سول سوسائٹی کے ڈاکٹر توصیف احمد، سابق صدر پریس کلب سعید سربازی، فرحان ملک سمیت دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے پیکا ایکٹ کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ کنٹرولڈ میڈیا اور سوشل میڈیا پر مزید قدغن لگے گی، مزاحمت کا کلچر ختم ہوچکا ہے اب مفاہمت کی جاتی ہے۔ میاں رضا ربانی نے کہا کہ جب بھی پارلیمان کے اندر کوئی بل پیش کیا جاتا ہے اس پر بحث کرنے کے بجائے رسمی طور پر بل کو اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیج دیا جاتا ہے، دونوں پارلیمان پر بحث کے بغیر ہی منظور کرلیا جاتا ہے، اس عمل کا ذمہ دار صرف سیاست دان ہی نہیں سوسائٹی بھی ہے کیونکہ ہمارے ہاں مزاحمت کا کلچر ختم ہوچکا ہے، قانون سازی کے حوالے سے پارلیمان کی وقعت ختم ہوچکی ہے، میں صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہوں، جدوجہد کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔

صدر پریس کلب فاضل جمیلی نے کہا کہ ن لیگ چاہتی تھی کہ پیکا قانون بنے لیکن اس میں پیپلز پارٹی بھی شامل ہوگئی، صدر مملکت نے پیکا ایکٹ کو پاس کیا اب یہ قانون بن گیا ہے، یہ ایکٹ آزادی اظہار رائے کے منافی ہے۔ سہیل افضل خان نے کہا کہ پیکا بل ہماری توقع سے پہلے ہی پاس ہوگیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ حکومتیں قوانین کے لیے الفاظ اچھے استعمال کرتے ہیں لیکن الفاظ کی آڑ میں آوازوں پر قدغن لگ  گئی ہے۔ سینئر صحافی اظہر عباس نے اس موقع پر کہا کہ پیکا ایکٹ بنادیا گیا ہے دو چیزیں ہیں اس کا عمل ورکنگ جنرنلسٹ پر ہوگا، معاشرے پر اس کا اثر ہوگا، حکومت نے اس قانون پر ہم سے بات چیت نہیں کی، سابق حکومت نے ہمیں اس قانون کے حوالے سے ورکنگ پیپر دیا تھا اس پر ہم سے بات ہوئی تھی، اس بار تو ایساہوا ہی نہیں۔ انہوں نے نہ کوئی مسودہ دیا، دو گھنٹے پہلے ہم سے رابطہ کیا، ہم نے اپنی تجویزیں دی تو اس سے پہلے ہی قومی اسمبلی سے قانون پاس کردیا گیا، اس ایکٹ کے بعد کوئی اختلاف رائے نہیں کرسکتا ہے، اس کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ایسے قانون کو سول سوسائٹی اور اسٹیک ہولڈرز کی رائے سے بنانا چاہیئے۔

بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ ہمیں کلیئر ہونا چاہیئے کہ یہ ترامیم وغیرہ سیاسی جماعتیں نہیں کروا رہی ہیں بلکہ کوئی اور کررہے ہیں، یہ پیپلز پارٹی وہ پارٹی نہیں رہی بلکہ اب ہر کوئی دیکھ رہا ہے وہ کتنی سروس دے رہی ہے، 2017ء میں پہلی بار پیکا ترمیم کا مسئلہ سامنے آیا تھا، اس زمانے میں ایف آئی اے نے اٹھایا تھا لوگوں کو، عمران خان کے دور میں اس کو مزید مضبوط کیا گیا، جب پی ٹی آئی کے بلے والا مسئلہ آیا تھا اس میں ایف آئی نے 100 سے زائد افراد کو اٹھایا، اس پر جے آئی ٹی بنی جس میں اداروں  کے نمائندے تھے میں نے سپریم کورٹ میں اس کو چیلنج کیا تھا، سپریم کورٹ میں میرا یہ نکتہ تھا کہ ایک انسان تو یہ قانون کا سہارا لے سکتا ہے مگر ادارہ نہیں کرسکتا ہے، خفیہ اداروں کا جے آئی ٹی میں بیٹھنا صرف صحافیوں کو ڈرانے کے لیے تھا، اب تو سائبر کرائم کا ادارہ انکوائری کرکے گرفتار کرسکتا ہے، اس قانون میں ایک ادارہ قائم کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ریگولیٹ کرے گا، اس قانون میں ان تمام اداروں یا افراد پر تنقید نہیں کرسکتے جس پر صحافی رپورٹنگ کرتے ہیں، پیکا ایکٹ کے بعد اب کسی اختلاف رائے بھی نہیں کرسکتے ہیں، معاشرے کی اصلاح کے لیے مثبت تنقیدضروری ہے۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کو کالا قانون قرار صحافتی تنظیموں کراچی پریس کلب سول سوسائٹی سوشل میڈیا پیکا ایکٹ نے کہا کہ کرتے ہیں کہ پیکا نے پیکا ایکٹ کو گیا ہے کے بعد کے لیے

پڑھیں:

دنیا میں صحافی قتل کے 10 میں سے 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں: انتونیو گوتریس

نیویارک (ویب ڈیسک )اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم صحافیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، دنیا بھر میں صحافیوں کے قتل کے 10 میں سے تقریباً 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں۔

اپنے بیان میں انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ غزہ کسی بھی تنازع میں صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک جگہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، سزا نہ ملنا صرف متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں بلکہ صحافتی آزادی پر حملہ ہے۔

یو این کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سزا نہ ملنا مزید تشدد کو بڑھاتا ہے اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، تمام حکومتوں کو ہر کیس کی تحقیقات کرنی چاہئیں، ہر مجرم کو کٹہرے میں لانا چاہیے۔

انتونیو گوتیرس نے کہا کہ تمام حکومتوں کو یقینی بنانا چاہیے کہ صحافی ہر جگہ اپنے فرائض آزادانہ طور پر انجام دے سکیں۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جب صحافیوں کو خاموش کیا جاتا ہے تو ہم سب اپنی آواز کھو دیتے ہیں، آئیں ہم سب مل کر ایک ساتھ کھڑے ہو کر صحافتی آزادی کا دفاع کریں۔

متعلقہ مضامین

  • اسد قیصر نے 27 ویں آئینی ترمیم کا پروپوزل مسترد کردیا
  • اسد قیصر نے 27ویں آئینی ترمیم کا پروپوزل مسترد کردیا
  • چیئرمین ایف بی آر نے منی بجٹ کے کسی امکان کو مسترد کردیا
  • پاک-بھارت جنگ روکنے کا 57ویں مرتبہ تذکرہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ کسی بھی تعاون سے متعلق امکان کو مسترد کردیا
  • لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا نئے انوائرمنٹ ایکٹ لانے کا مطالبہ
  • دنیا میں صحافی قتل کے 10 میں سے 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں: انتونیو گوتریس
  • پاکستان نے ترجمان افغان طالبان کا بیان مسترد کردیا
  • پاکستان نے افغان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کردیا، وزارت اطلاعات
  • پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا
  • غلط بیانی قابل قبول نہیں، پاکستان نے استنبول مذاکرات سے متعلق افغان طالبان کا بیان مسترد کردیا