اسلامی نظریاتی کونسل کے 20 ممبران مکمل ،تمام مکاتب فکر کی نمائندگی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
عثمان خان :اسلامی نظریاتی کونسل ایک عرصہ بعد مکمل ہوگئی ،اسلامی نظریاتی کونسل کے 20 ممبران مکمل کرلئے گئے
اسلامی نظریاتی کونسل میں علامہ راغب نعیمی، حافظ طاہر اشرفی، علامہ افتخار نقوی سمیت 20 علمائے کرام و سکالرز شامل ہیں ،اسلامی نظریاتی کونسل میں 2 ریٹائر ججز اور ایک خاتون ممبر بھی شامل ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی کردی گئی
ایک برس پرانے قتل کا مفرور قاتل پکڑا گیا
اسلامی نظریاتی کونسل کے 10 ممبران کا تعلق بریلوی، 5 دیوبند، 2 اہلحدیث اور ایک اہل تشیع ممبر شامل ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل کا بنیادی کام ملکی قوانین کو اسلامی نکتہ نگاہ سے دیکھنا اور سفارشات مرتب کرنا ہے
1962 سے 2024ء تک 16 چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اپنی 3 سالہ مدت پوری کرچکے ،ڈاکٹر ایس ایم زمان، مولانا محمد خان شیرانی اور ڈاکٹر قبلہ ایاز دو دو مرتبہ چیئرمین نظریاتی کونسل مقرر ہوئے ،اسلامی نظریاتی کونسل میں بطور چیئرمین سے زیادہ دورانیہ ڈاکٹر خالد مسعود کا رہا ،ڈاکٹر خالد مسعود جون 2004ء سے جون 2010 تک بلاتعطل کونسل کے چیئرمین رہے ،ڈاکٹر علامہ راغب حسین نعیمی کا بطور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا پہلا سال ہے
کھیلتا پنجاب گیمز کے تمام کھلاڑیوں کی لاٹری لگ گئی، سب کو ای بائیک ملیں گی
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل میں کونسل کے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :