Daily Pakistan:
2025-07-26@05:15:09 GMT

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن

 راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ نےبحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جیونی کے جنوب میں موجود بلوچ  ماہی گیروں  کی القادری نامی کشتی انجن کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، کشتی میں موجود ماہی گیروں  نے امداد کے لیے ریڈیو کالز دیں۔کشتی کی کال کو جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے بروقت مانیٹر کیا اور پاک بحریہ کے میری ٹائم ہیڈ کواٹرز سے ریسکیو آپریشن کی درخواست کی۔

 آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ کے سیکنگ ہیلی کاپٹر نے سبک رفتاری سے حادثے کے مقام پر پہنچ کر تمام  8 ماہی گیروں کو باحفاظت ریسکیو کیا،

آپ روزمرہ معمولات زندگی میں اپنے لیے مخصوص کردار اپنا لیتے ہیں،اور احمقانہ قوانین کی اندھا دھند پیروی شروع کر دیتے ہیں جو بے معنی ہوتے ہیں 

ریسکیو کیے گئے تمام ماہی گیر مقامی بلوچ ہیں جن کو طبی امداد کے لیے گوادر منتقل کیا گیا ہے ۔ریسکیو کیے گئے ماہی گیروں نے پاک بحریہ کے لیے اظہارِ تشکر کیا ہے ۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سمندر میں رونما ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

ایران، ناہید 2 سیٹلائٹ راکٹ کا کامیاب تجربہ

ایرانی میڈیا کے مطابق تقریباً 110 کلوگرام کا یہ سیٹلائٹ ایران کی خلائی صنعت میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے ناہید 2 نامی سیٹلائٹ راکٹ کا تجربہ کیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق ناہید ٹو سیٹلائٹ تقریباً 500 کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہوا۔ سیٹلائٹ کو روس کے سویوز راکٹ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا۔ ایران نے ناہید 2 ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ ایرانی اسپیس ریسرچ سینٹر اور وزارت اطلاعات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی نے مقامی کمپنیوں کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تقریباً 110 کلوگرام کا یہ سیٹلائٹ ایران کی خلائی صنعت میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے، ناہید 2 سیٹلائٹ کو پانچ سال تک مدار میں رہنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔  

متعلقہ مضامین

  • ایران، ناہید 2 سیٹلائٹ راکٹ کا کامیاب تجربہ
  • مصری شہریوں نے بحیرہ روم سے غزہ تک امداد بھیجنے کا انوکھا طریقہ اپنالیا
  • پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے کا گلگت بلتستان میں کامیاب ریسکیو مشن
  • اسلام آباد؛ برساتی نالے میں باپ بیٹی کے بہنے کا واقعہ، لڑکی کی تلاش تاحال جاری
  • فلوریڈا پولیس مفرور ایمو کو قابوکرنے میں کامیاب
  • ریسکیو آپریشن مکمل، ریٹائرڈ کرنل اور بیٹی کی لاشیں دریائے سواں سے برآمد
  • شاہراہ بابوسر پر پھنسے سیاحوں اور مسافروں کو ریسکیو کرنے کا آپریشن مکمل
  • پانی کے ریلے میں بہہ جانے والے کرنل (ر) اسحاق، ان کی  25 سالہ بیٹی کی تلاش کے لیے آپریشن جاری
  • اسلام آباد: برساتی نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی تاحال لاپتہ، تلاش دوسرے دن بھی جاری
  • پانی میں بہہ جانے والے کرنل اور بیٹی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کیسے کیا جا رہا ہے؟