صحافتی تنظیموں کا متنازعہ پیکا قانون کیخلاف جمعہ کو ملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے کل جمعہ کو ملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ یوم سیاہ پر ملک بھر کے پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر سہ پہر ساڑھے 3 بجے سیاہ پرچم لہرایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صحافتی تنظیموں کا متنازعہ پیکا قانون میں ترامیم کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے کل جمعہ کو ملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ یوم سیاہ پر ملک بھر کے پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر سہ پہر ساڑھے 3 بجے سیاہ پرچم لہرایا جائے گا۔ لاہور پریس کلب میں بھی 31 جنوری کو 2:30 بجے دوپہر یوم سیاہ منایا جائے گا اور سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیاہ پرچم یوم سیاہ سیاہ پر
پڑھیں:
ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان اپنا دوسرا میچ جمعہ کو کھیلے گا
ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ جمعہ کو مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری چیمپئن شپ کے گروپ بی میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھوٹان کو0-4 سے شکست دی تھی۔
گروپ مرحلے کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کا ٹکراؤ پیر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔