پاک آرمی کے زیرِ اہتمام قائداعظم فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کوٹلی(اسپورٹس ڈیسک ) آزاد کشمیر میں پاک آرمی کے زیرِ اہتمام قائداعظم فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوا۔ٹورنامنٹ میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کی ٹیمیں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں پاک آرمی کے افسران، سول سوسائٹی، تاجر برادری، اسکول کے بچوں اور مختلف طبقہ فکر کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران ٹرافی کی رہنمائی کی گئی اور پرندوں کو آزاد کیا گیا، جو حاضرین کے لیے دلچسپ اور متاثر کن لمحہ تھا۔ مقامی کھلاڑیوں اور عوام نے پاک آرمی کے اس اقدام کو سراہا، کیونکہ یہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ علاقے میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ٹورنامنٹ 5 فروری تک جاری رہے گا، جس کے دوران ہر ضلع کی ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ پاک آرمی کی یہ کاوش کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاک ا رمی کے
پڑھیں:
اسپینش فٹبال اسٹار لامین یامال ناقابل علاج انجری کا شکار
اسپینش فٹبال اسٹار لامین یامال ایسی دائمی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کا مکمل علاج عام طور پر ممکن نہیں سمجھا جاتا۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق بارسلونا کے میڈیکل اسٹاف نے تصدیق کی ہے کہ لامین یامال کو ایک دائمی جسمانی مسئلے ’پوبالجیا‘ کا سامنا ہے۔
یہ زیادہ تر فٹبالرز میں پائی جانے والی ایک پیچیدہ گروئن انجری ہوتی ہے جو مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوتی، بلکہ اس میں کھلاڑی کو درد، پٹھوں میں کھنچاؤ اور جسمانی حرکات میں کمی کا سامنا رہتا ہے۔
بارسلونا کے میڈیکل اسٹاف کے مطابق لامین یامال کو یہ مسئلہ کچھ عرصے سے لاحق ہے لیکن اب علامات زیادہ نمایاں ہو گئی ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ حالت ’ناقابلِ علاج‘ تو نہیں ہے مگر پھر بھی پوری طرح ختم نہیں کی جا سکتی۔ اسے صرف فزیوتھراپی، آرام اور مخصوص ٹریننگ سے کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس انجری نے یامال کی موومنٹ اور شوٹنگ کی صلاحیت کو تقریباً 50 فیصد تک کم کردیا ہے جو ان کے درخشاں کیریئر کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔