کمبھ کے میلے سے وائرل ہونے والی مونا لیزا نے بالی ووڈ میں انٹری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
بھارت کے مہا کمبھ میلے سے وائرل ہونے والی مونا لیزا کی قسمت بدل گئی، مونالیزا ایک بار پھر خبروں میں ہیں کیونکہ انہوں نے اب بالی ووڈ کی فلم آفر قبول کر کے فلم سائن کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کمبھ میلے میں لی گئی ایک تصویر اور ویڈیو کے باعث مشہور ہونے والی یہ لڑکی، جس کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے، اپنی خوبصورت آنکھوں، بھوری رنگت اور منفرد اندازِ گفتگو کی وجہ سے زائرین کی توجہ کا مرکز بنی تھی۔ ایک وائرل ویڈیو میں اسے گھاٹ پر مالا فروخت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
تازہ اطلاعات کے مطابق 16 سالہ مونا لیزا بھوسلے نے ایک فلم سائن کر لی ہے۔ بھارتی فلم ڈائریکٹر سنوج مشرا ان کے گاؤں پہنچے، جہاں انہوں نے مونا لیزا اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے فلم کے معاملات پر گفتگو کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کا نام The Diary of Manipur ہے اور اس کی شوٹنگ فروری میں شروع ہوگی۔ سنوج مشرا نے مونا لیزا اور ان کے خاندان کو نہایت سادہ اور معصوم قرار دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ وہ ابھی کم عمر ہیں، اس لیے انہیں فلم کے لیے تیار کرنا ہوگا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مونا لیزا
پڑھیں:
بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔ پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کر لیا۔