رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے ڈیڈ لائن دیدی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے ڈیڈ لائن دیدی۔
رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے آج رات 12 بجے تک آجائیں، وزیراعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے، ملک کی بہتری کیلئے بات کرنے کیلئے تیار ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا بیٹھیں بات کریں، 2018 کے بعد ہمیں گلہ تھا رزلٹ الٹ دیا گیا انہوں نے حکومت بنائی، پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے۔
لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
مشیر وزیراعظم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے، ہمارا گزارا علی امین گنڈاپور صاحب کے ساتھ ٹھیک چل رہا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جگہ کوئی اور آئے گا تو اس کے ساتھ بھی ٹھیک ہی چلے گا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے پچھلے ایک سال میں کبھی جلسہ، کبھی سڑک پر ریلی کر لی، اسلام آباد پر چڑھائی کا نقصان ان کو خود انتظامی اور سیاسی طور پر ہوا، خیبرپختونخوا کی اکانومی اور امن وامان کا ستیاناس کر دیا،انہوں نے مزید کہا ہے کہ انہیں گورننس یا لوگوں کی بھلائی سے کوئی سروکار نہیں، کوئی اور آئے گا تو وہ بھی یہی کرے گا جو علی امین گنڈاپور صاحب کر رہے ہیں، ان چیزوں سے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔
وکالت کے لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے بار ووکیشنل کورس لازمی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: رانا ثناء اللہ نے پی ٹی ا ئی کو کہا ہے کہ انہوں نے
پڑھیں:
پہلگام واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی ہے: علی امین گنڈاپور
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹووزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اُنہوں نے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے رویے کی مذمت کی۔
اُنہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے تناظر میں بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ ناقابلِ برداشت ہے، ہم بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ مودی سرکار سازش کے تحت پہلگام واقعہ پاکستان کے خلاف استعمال کرنےکی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمیں پہلگام واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے پاکستان کےخلاف زہر اُگل رہی ہے، بھارت نےجارحیت کی کوشش کی تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی سالمیت اور قومی مفاد کے لیے ہم سب متحد ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہیں۔