گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم قیادت میں اختلافات ختم کرا دیئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم قیادت میں اختلافات ختم کرا دیئے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بہادرآباد کے دورے میں ایم کیوایم کی قیادت کے اہم رہنماؤں کو ایک ساتھ بٹھا کر اختلافات دورکرائے،کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار سمیت تمام رہنما مل کر ایم کیوایم کو مضبوط کریں گے، پارٹی میں معمولی باتوں پر اختلافات جمہوریت کا حسن ہے مگر کراچی، سندھ اور ملک کیلئے تمام پارٹی رہنما ایک ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ ہو یا وفاقی حکومت، کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کے لیے ہرسطح پر آواز بلند کی جائے گی، نوجوانوں کو روزگار دلوائیں گے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹیسوری نے
پڑھیں:
راول ڈیم میں پانی کی سطح پھر بلند ، اسپل ویز چوتھی مرتبہ کھول دیئے گئے
اسلام آباد میں بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد ڈیم کے اسپل ویز چوتھی مرتبہ کھو ل دیئے گئے۔ بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.40 فٹ ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انتظامیہ نے اسپل ویز کھولنے کے حوالے سے ڈیم کے اطراف کی آبادیوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔ ڈیم سے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کواحتیاط برتنے، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے گزشتہ روز بھی ڈیم میں پانی کی سطح خطرنے کے نشان تک پہنچنے کے بعد اسپل ویز کھولے گئے تھے۔