واشنگٹن میں طیارے کے حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا ، سرکاری اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2025ء) واشنگٹن میں امدادی ٹیمیں دریائے پوٹومک میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے حادثے کے مقام پر کام کر رہی ہیں تاہم نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کے نزدیک امیریکن ایئرلائنز کا ایک مسافر طیارہ فضا میں فوجی ہیلی کاپٹر بلیک ہاک سے ٹکرا گیا تھا۔
(جاری ہے)
طیارے میں 64 افراد سوار تھے۔ سرکاری ذمے داران کے اعلان کے مطابق خوف ناک حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔واشنگٹن فائر بریگیڈز کے سربراہ جون ڈونیلی نے ریگن ایئرپورٹ پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ کوئی شخص زندہ بچا ہے۔ڈونیلی کے مطابق اب تک طیارے میں سوار 64 افراد میں سے 27 کی اور فوجی ہیلی کاپٹر میں سوار 3 افراد میں سے ایک کی لاش اٹھائی جا چکی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے کا گلگت بلتستان میں کامیاب ریسکیو مشن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کی خصوصی پرواز سے سیاحوں اور مقامی افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کیا۔
پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے کے ذریعے 125 مسافروں کو ریسکیو کر کے نور خان ایئربیس منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، پاک فوج کے 25 اہلکار اور پاک فضائیہ کے 18 اہلکار شامل ہیں۔سی 130 طیارہ صبح 7 بج کر 55 منٹ پر نورخان ایئربیس سے قادری بیس پہنچا تھا۔
پاک فضائیہ کا طیارہ قادری بیس سے صبح 8 بج کر 52 منٹ پر واپس روانہ ہوا۔
سب جیل پنڈی بھٹیاں کا افتتاح
مزید :