زمینوں کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری، وزیراعلیٰ سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تاجروں کے مطالبے پر زمینوں کے ریکارڈ میں رد و بدل اور کرپشن کی تحقیقات کے لیے خصوصہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعلیٰ سندھ نے زمینوں کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر شخص کو خریدنے والے ملک ریاض نے کراچی کی کھربوں روپے کی زمین مفت میں کیسے لی؟
کمیٹی 7 اضلاع میں زمینوں کے ریکارڈ کی تحقیقات کرے گی کہ کون سے سب رجسٹرار نے ریکارڈ میں کرپشن کی۔
گزشتہ 5 سے 10 سال کے دوران کس کی زمین یا ملکیت کی منتقلی ہوئی، اس حوالے سے تمام ریکارڈ کی چھان بین کی جائے گی۔ کمیٹی 90 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
5 رکنی کمیٹی wenews تحقیقات تشکیل رد و بدل زمینوں کے ریکارڈ ہیرا پھیری وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 5 رکنی کمیٹی تحقیقات تشکیل زمینوں کے ریکارڈ ہیرا پھیری وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ زمینوں کے ریکارڈ ریکارڈ میں
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے میں سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی لگادی
وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کابینہ کی تشکیل تک سرکاری محکوں میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
وزیراعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سرکاری محکموں، خودمختار اداروں، سرکاری محکموں کے ذیلی اداروں کے ملازمین افسروں کی تقرریوں اور تبادلوں پر وزیراعلی کی ہدایت پر پابندی عائد کردی گئی ہے.
تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی کا اطلاق پراجیکٹ، عارضی ملازمین پر بھی ہوگا اور یہ کابینہ کی تشکیل تک نافذ العمل رہے گا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے حلف اٹھانے کے بعد واضع کیا تھا کہ بانی چیئرمین کی مشاورت کے بعد کابینہ تشکیل دی جائے گی۔
وزیراعلی کو حلف اٹھائے 12 روز گزر گئے ہیں لیکن کابینہ کی تشکیل نہیں دی جاسکی۔
وزیراعلیٰ کے احکامات کے حوالے سے تمام محکموں کے سیکرٹریز، زیلی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزیراعلی کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔