چینی قوم ہمیشہ سے خاندان کی اہمیت کو تسلیم کرتی آئی ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
چینی قوم ہمیشہ سے خاندان کی اہمیت کو تسلیم کرتی آئی ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چینی قوم ہمیشہ سے خاندان کی اہمیت کو تسلیم کرتی آئی ہے۔ بزرگوں کا احترام، بچوں سے محبت، اور خاندانی ہم آہنگی جیسی روایتی چینی خاندانی اقدار، چینی قوم کی تسلسل اور ترقی کے لیے اہم روحانی قوت ہیں، اور خاندانی تہذیب کی تعمیر کے لیے بیش بہا روحانی دولت ہیں۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ یکم فروری کو شائع ہونے والے “چھیوشی” میگزین کے تیسرے شمارے میں چینی صدر شی جن پھنگ کا 16 دسمبر 2016 کو قومی سیولائزڈ فیملیز کے نمائندوں سے پہلی ملاقات کے دوران کیا گیا ایک خطاب شائع کیا گیا، جس کا عنوان ہے “خاندان، تعلیم اور خاندانی روایات پر توجہ دیں”۔
مضمون میں زور دیا گیا ہے کہ چاہے زمانہ کتنا ہی بدل جائے، یا معیشت اور معاشرہ کتنا ہی ترقی کر لیں، کسی بھی معاشرے کے لیے خاندانی زندگی کی بنیاد، اس کے معاشرتی افعال، اور اس کی تہذیبی اہمیت ناقابل تبدیل ہے۔ خاندانی تہذیب کی تعمیر پر توجہ دینا ضروری ہے، اور یہ کوشش کرنی چاہیے کہ لاکھوں خاندان ملک کی ترقی، قوم کی پیشرفت، اور معاشرتی ہم آہنگی کے اہم مراکز بنیں، اور لوگوں کے خوابوں کا ابتدائی مقام بنیں۔ مضمون میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ لوگ خاندان پر توجہ دیں گے۔ خاندان معاشرے کا بنیادی یونٹ ہے۔
خاندان کا امن معاشرے کے استحکام کا باعث بنتا ہے، خاندان کی خوشحالی معاشرے کے سکون کا باعث بنتی ہے، اور خاندان کی تہذیب معاشرے کی تہذیب کا باعث بنتی ہے۔ خاندان کی تقدیر اور ملک و قوم کی تقدیر آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔ جب تک ہر خاندان خوشحال نہیں ہوگا، ملک اور قوم بھی خوشحال نہیں ہو سکتے۔ ملک کی طاقت، قوم کی نشاۃ الثانیہ، اور عوام کی خوشحالی محض تصوراتی نہیں ہے، بلکہ اس کا اظہار لاکھوں خاندانوں کی خوشحالی اور کروڑوں لوگوں کی بہتر زندگی سے ہوتا ہے۔ اسی طرح، جب ملک اور قوم بہتر ہوں گے، تب ہی خاندان بہتر ہو سکتا ہے۔ صرف چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ کے چینی خواب کو پورا کرنے سے ہی خاندانی خواب پورے ہو سکتے ہیں۔ تمام خاندانوں کو اپنے گھر اور ملک سے محبت کو یکجا کرنا چاہیے، اور خاندانی خواب کو قومی خواب میں شامل کرنا چاہیے، تاکہ چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ کے چینی خواب کو پورا کرنے کے لیے زبردست قوت یکجا کی جا سکے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
برطانوی شاہی خاندان کا ونزر کاسل میں ٹرمپ کے اعزاز میں شاندار عشائیہ
برطانیہ کے شاہی خاندان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں ونزر کاسل میں شاندار عشائیہ دیا۔ اس موقع پر بادشاہ چارلس نے امریکی صدر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے پیچیدہ تنازعات کے حل میں ٹرمپ کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں اور امن کے لیے ان کا عزم لائقِ ستائش ہے۔
صدر ٹرمپ نے عشائیے سے خطاب میں کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے تعلقات دہائیوں سے قابلِ فخر ہیں اور برطانیہ کا یہ دورہ ان کی زندگی کے بڑے اعزازات میں سے ایک ہے۔
ونزر کاسل پہنچنے پر شاہی خاندان نے صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ٹرمپ نے شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، فوجی تقریب میں شاندار فلائی پاسٹ اور رائل فورس کی پریڈ بھی دیکھی۔
یہ صدر بننے کے بعد ٹرمپ کا برطانیہ کا دوسرا سرکاری دورہ ہے جس کے دوران امریکا اور برطانیہ کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق کئی اہم معاہدے متوقع ہیں۔ آج امریکی صدر برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے بھی ملاقات کریں گے۔