جس روز حکومت کی حمایت ختم ہوئی یہ گر جائیگی: مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز

گوجرانوالہ (آئی پی ایس )جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے جس روز اس حکومت کی حمایت ختم ہوئی یہ گر جائیگی۔گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو جو لائے وہی چلا رہے ہیں، میں سیاسی کارکن ہوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں، پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات چیت سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ میرے پاس آتے ہیں ان کا یہی مقف ہوتا ہے کہ وہ عمران خان کی ہدایت پر تشریف لائے ہیں، اگر ان کا کوئی شخص خلاف بات کرتا ہے تو اس کا نوٹس انہی کو لینا چاہیے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی، وہاں پر مسلح گروہوں کا راج ہے، جبکہ بلوچستان کی صورتحال بھی انتہائی تشویشناک ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جو حالات ہیں پنجاب میں اس کا کسی کو احساس نہیں۔ ضروری ہے کہ بلوچستان کے حالات کو ریاست کی سطح پر سنجیدگی سے دیکھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ پر صحافیوں سے بات ہوئی ہے، ان کی بات میں وزن ہے، متنازع ایکٹ پر صحافیوں کی تجاویز لینی چاہئیں تھیں۔ مولانا فضل الرحمان کا غزہ کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے 15 ماہ تک اسرائیل اور صہیونی قوتیں غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں پر آگ برساتے رہے،جنگ بندی کے معاہدہ میں فلسطین کو کامیابی ملی ہے، فسلطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ٹرمپ فلسطینیوں کو مختلف ممالک میں آباد کرنے کے بجائے اسرائیل کو فلسطین سے اٹھائیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان کہنا تھا کہ حکومت کی

پڑھیں:

کے پی حکومت کا تختہ الٹنے کی خبریں، وزیراعظم کی گورنر فیصل کریم اور ایمل ولی سے ملاقاتیں

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت کا تختہ الٹنے کی خبروں کے درمیان وزیراعظم شہباز شریف کی گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی خان سے اہم ترین ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف سے گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والےواقعے پر بریفنگ دی گئی۔ملاقات میں وفاقی وزیر امیر مقام ، رانا مبشر اقبال، رانا ثناء اللہ ، عبدالرحمان کانجو بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو سوات جیسے واقعات کے تدارک کے لیے استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور گورنر کے پی کی ملاقات میں مجموعی ملکی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبر پختونخوا حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے ، اس میں سازش کی کوئی بات نہیں۔

گورنر کے پی نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد نئی صورت حال پر بھی وزیراعظم سے بات ہوئی، علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کے لیے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان کی ملاقات بھی ہوئی۔

اس ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزراء، وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن ، وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور معاون خصوصی برائے سیاسی امور بھی ملاقات میں ہمراہ تھے۔

واضح رہے کہ بدھ کو خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ جتنا زور لگانا ہے لگالیں، آئینی طریقے سے حکومت نہیں گراسکتے اور میں تمام اداروں اور ریاست کو چیلنج کرتا ہوں اگر حکومت گرا دی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

بعد ازاں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے خیبر پختون خوا کی حکومت گرانے کی کسی نے کوئی بات نہیں کی ، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور نہیں ہے۔

آج بروز جمعرات اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،موسمیات

متعلقہ مضامین

  • انتظامی طور پر سندھ حکومت فیل ہوگئی ہے، علی خورشیدی
  • گرنیوالی عمارت کے امدادی کاموں میں رش کے باعث دشواری ہوئی: ایس ایس پی سٹی عارف عزیز
  • امام حسینؑ مولانا مودودیؒ کی نظر میں
  • تحریک انصاف خیبرپختونخوا ہ حکومت بچانے کیلئے متحرک(جے یوآئی عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی، فضل الرحمان کا عمران خان کو پیغام)
  • کے پی حکومت کا تختہ الٹنے کی خبریں، وزیراعظم کی گورنر فیصل کریم اور ایمل ولی سے ملاقاتیں
  • مولانا سے عدم اعتماد  لانے پر کوئی بات نہیں ہوئی: رانا ثناء 
  • خیبر پی کے حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنیں گے‘ فضل الرحمن کا بانی پی ٹی آئی کو پیغام
  • جےیوآئی پختونخوا میں عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی، فضل الرحمان کا عمران خان کو پیغام
  • امیر جے یو آئی پنجاب محمود میاں انتقال کرگئے، فضل الرحمان کا اظہار افسوس
  • مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈيالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی تک پہنچ گیا