انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر کتنا سستا ہوا ؟
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کراچی:
زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گرگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
نومنتخب امریکی صدر کی چین روس سمیت دیگر ممالک کی امپورٹ پر ٹیرف بڑھانے سے خام تیل کی عالمی قیمت میں کمی، رواں سال کی پہلی ششماہی میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 20فیصد بڑھ کر 1ارب 32کروڑ ڈالر سے متجاوز ہونے متعلقہ اداروں کی فارن کرنسی اسمگلنگ کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جبکہ ڈالر کے اوپن ریٹ میں اضافے کا رحجان رہا۔
امریکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں وسیع البنیاد شعبہ جاتی بنیادوں پر سرمایہ کاری دلچسپی، ریکوڈک اور مائننگ سیکٹر میں سعودی سرمایہ کاروں کی ڈالر میں سرمایہ کاری دلچسپی کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 16پیسے کی کمی سے 278روپے 81پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
بعدازاں سپلائی بڑھتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 278روپے 94پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں طلب ورسد متوازن ہونے کے سبب ڈالر کی قدر صرف 1پیسے کے اضافے سے 280روپے 83پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر
پڑھیں:
سعودی عرب اور شام کے درمیان 24 ارب ریال کے سرمایہ کاری معاہدے، اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز
سعودی عرب کے وزیرِ سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح کی قیادت میں اعلیٰ سطحی سرمایہ کاری وفد نے شام کا اہم دورہ مکمل کر لیا جس کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی نوعیت کے اقتصادی معاہدے طے پائے۔
دورے کا مقصد شام میں پائیدار ترقی، اقتصادی بحالی اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات کو حقیقت کا روپ دینا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا شام میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
اس دوران دمشق میں (سعودی شامی سرمایہ کاری فورم) کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صدرِ شام احمد الشرع نے کی۔ اس اہم موقعے پر دونوں ممالک کے وزرا، اعلیٰ حکام، اور سرکردہ کاروباری شخصیات کی شرکت نے اس فورم کو تاریخی بنا دیا۔
فورم میں جائیداد، توانائی، سیاحت، صنعت، صحت، مالیات، تجارت، آئی ٹی اور دیگر اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے 47 معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن کی مجموعی مالیت تقریباً 24 ارب ریال سعودی رہی۔
ان معاہدوں کا مقصد شام کی معیشت کو استحکام دینا اور سعودی سرمایہ کاری کو شام کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے فروغ دینا ہے۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ
وزارتی اجلاس میں انجینئر خالد الفالح کے ساتھ شام کے وزرائے معیشت، صنعت، اور سیاحت نے شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، سعودی قیادت کی شامی عوام کے لیے مسلسل حمایت اور سعودی کاروباری اداروں کے شام کی تعمیرِ نو میں ممکنہ کردار پر گفتگو کی گئی۔
اس موقعے پر (اسمنت البادیہ) کمپنی نے 200 ملین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا جس کے تحت سیمنٹ کی پیداوار اور بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں وزیرِ سرمایہ کاری نے دمشق میں 100 ملین ریال کی لاگت سے (الفيحاء) سیمنٹ فیکٹری اور 375 ملین ریال مالیت کے (برج الجوهرة) کمرشل منصوبے کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
یہ دورہ سعودی عرب اور شام کے درمیان ایک نئے اقتصادی باب کا آغاز ثابت ہو رہا ہے جو علاقائی استحکام، ترقی اور برادرانہ تعاون کے جذبے کو مزید تقویت دے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب سعودی عرب و شام میں سرمایہ کاری معاہدے سعودی وزیرِ سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح شام