پہاڑوں پر اچانک آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ہری پور کی تحصیل خانپور میں سورج گلی کے پہاڑوں پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو 1122 ہری پور اور خانپور کی فائر فائٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا، آگ کی نوعیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 1122 کی ہری پور سے بھی فائر فائٹر ٹیم روانہ کر دی گئی۔ پہاڑوں پر آگ بھڑکنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں ۔
ریسکیو ٹیم خان پور 1 گھنٹے سے مسلسل آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن کر رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دشوار گزار راستوں اور پانی کی رسائی نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
گوجرانوالہ: زہریلے پاپڑ کھانے سے ایک بھائی چل بسا، دو کی حالت تشویشناک
صوبۂ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مضرِ صحت پاپڑ کھانے سے تین بھائیوں کی حالت خراب ہو گئی۔
اہلِ خانہ کے مطابق بچوں نے محلے کی دُکان سے پاپڑ خرید کر کھائے تھے، پاپڑ کھانے کے بعد بچوں کی حالت بگڑی۔
ریسکیو کے حکام کے مطابق اسپتال میں ایک بچہ دورانِ علاج دم توڑ گیا ہے جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو کے حکام کے مطابق بچوں کی عمریں چار سے آٹھ سال کے درمیان ہیں۔