ایم اے پی کی نئی ایگزیکٹو کونسل اور عہدیداروں کا انتخاب، اظفر احسن دوبارہ صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ایم اے پی کی نئی ایگزیکٹو کونسل اور عہدیداروں کا انتخاب، اظفر احسن دوبارہ صدر منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس )مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایم اے پی) کے نومنتخب عہدیداروں اور کونسل ممبران کا اعلان کردیا گیا ہے۔ محمد اظفر احسن، بانی اور چیئرمین، نٹ شیل گروپ دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ ڈالینس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او عمر احسن خان نائب صدر، گلیکسو اسمتھ کلائن پاکستان کی نائب صدر اور جنرل منیجر ارم شاکر رحیم اعزازی سیکریٹری اور انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خواجہ شاہ زین منیر اعزازی خزانچی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔
کونسل ممبران میں سائرہ اعوان ملک، صدر، ٹی سی ایس (پرائیویٹ) لمیٹڈ؛ علی اکھائی، چیئرمین، مارٹن ڈا لمیٹڈ؛ سمیع واحد، منیجنگ ڈائریکٹر، مونڈیلیز پاکستان لمیٹڈ؛ طالب سید کریم، صدر، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ؛ آمنہ خطیب پراچہ، منیجنگ ڈائریکٹر، مائنڈ شیئر پاکستان؛ سید عمران احمد، ڈائریکٹر، پیس (پرائیویٹ) لمیٹڈ؛ جہانگیر اے رشید، ڈائریکٹر، ڈالڈا فوڈز؛ جمیل احمد مغل، سی او او، میک ڈونلڈز پاکستان؛ سعدیہ دادا، چیف ڈسٹری بیوشن اینڈ مارکومز آفیسر، کے الیکٹرک لمیٹڈ؛ عمران حلیم شیخ، ڈپٹی سی ای او، بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ؛ اور رائدہ لطیف، چیف مارکیٹنگ اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ آفیسر، پاکستان اسٹاک ایکسچینج شامل ہیں۔
اس موقع پر اظفر احسن نے کہا کہ مارکیٹنگ کی صنعت تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے۔ جہاں جدت، موافقت اور تعاون کامیابی کی بنیاد ہیں۔ ایم اے پی کا دوبارہ صدر منتخب ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں اس شاندار ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں، جس میں مختلف صنعتوں کے کامیاب اور مستقبل پر نظر رکھنے والے رہنما شامل ہیں۔ ایم اے پی پاکستان میں مارکیٹنگ کے نئے معیار قائم کرنے، اسٹریٹجک شراکت داریوں کو فروغ دینے، اور اہم تبدیلی لانے کیلئے پرعزم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایم اے پی
پڑھیں:
لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
سعدیہ زاہدی— تصویر بشکریہ سوشل میڈیالاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم آئی اے ٹی اے (IATA)، (انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن) کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر ہو گئیں۔
سعدیہ زاہدی یکم نومبر سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گی۔
سعدیہ زاہدی اس وقت ورلڈ اکنامک فورم (WEF) میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عالمی فضائی صنعت میں جدت، مضبوطی اور پائیدار ترقی کے لیے کام کروں گی۔
سعدیہ زاہدی سوئس اور پاکستانی شہریت رکھتی ہیں۔