خصوصی افراد کے لیے قومی نادرا شناختی کارڈ میں اہم ترامیم کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
وفاقی حکومت نے نادرا قومی شناختی کارڈ قوانین میں ترامیم کرتے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد خصوصی افراد کے لیے مخصوص لوگو والا شناختی کارڈ جاری کیا جاسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم برطانیہ کے شہروں کا دورہ کرے گی
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے خصوصی افراد کے لیے قومی شناختی کارڑ میں ترامیم کی منظوری دی ہے، خصوصی افراد کو وہیل چیئر کے لوگوں والا خصوصی کارڈ جاری ہوگا جو تاحیات ہوگا، جبکہ خصوصی افراد کے بچوں کے ب فارم پر بھی وہیل چیئر کا لوگو ہوگا۔
خصوصی افراد کے لیے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہوگا، اعضاعطیہ کرنے والےافراد کو بھی تاحیات میعاد کا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا، بیرون ملک مقیم خصوصی افراد کو بھی یہ خصوصی شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ’شہری اہم دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپیاں نہ کروائیں‘، نادرا نے ایسا کیوں کہا؟
اعضا عطیہ کرنے والے کے کارڈ پر وہیل چیئر اور ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے، متعلقہ ڈونرز کے لیے رجسٹریشن اتھارٹیز میں اعضا کے عطیہ کے لیے اندراج ضروری ہوگا، ترامیم کا نوٹیفکیشن آئندہ گزٹ میں شائع ہونے پر تبدیلیاں نافذ العمل ہوں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان خصوصی افراد ڈونرز قومی شناختی کارڈ لوگو نادرا وفاقی حکومت وہیل چیئر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان خصوصی افراد ڈونرز قومی شناختی کارڈ لوگو وفاقی حکومت وہیل چیئر خصوصی افراد کے لیے شناختی کارڈ کارڈ جاری وہیل چیئر
پڑھیں:
فیصلہ کرنا ہوگا قوم آئین کیلئے اٹھے گی یا نہیں، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا یہ قوم آئین کے لیے اٹھے گی یا نہیں؟
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج اہل خانہ کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ فیصل ملک کے علاوہ 4 نام اڈیالہ حکام نے اپنی مرضی سے ڈالے، ملاقات کےلیے ناموں کے حوالے سے تحریک انصاف احتجاج کرے گی۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر انتظامی لوگ عمل کرنے میں بےبس نظر آتے ہیں، اگر یہی صورتحال ہے تو پھر ہم آئین پر مبنی ریاست میں نہیں رہ رہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج اڈیالہ کے باہر پولیس اہلکاروں سے پوچھا کس کے حکم پر یہ ہو رہا ہے، ایسے نظام دیکھتے دیکھتے زمین بوس ہوجاتے ہیں۔
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ فیصل ملک نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کی جیت ہوگی، ہمیں الیکشن مہم نہیں کرنے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سرحدوں کی حالت پر افسوس کا اظہار کیا، افغان مہاجرین کے ساتھ انسانی طریقہ اپنانا چاہیے تھا۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناکامی ہے کہ کوئی سرحد محفوظ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا معیشت کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کم ترین سرمایہ کاری گزشتہ سال ہوئی، بانی نے کہا کہ نوجوانوں کا روزگار بند کر کے معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ بلوچستان کے حالات تب ٹھیک ہوں گے جب انہیں حق حکمرانی ملے گا، بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔