تحریک انصاف کی وکیل کے انسداددہشتگردی عدالت میں داخلے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
راولپنڈی:
پی ٹی آئی کی وکیل تابش فاروق کے راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت میں داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی، انہیں توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔
دونوں نوٹس انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے ہیں، تابش فاروق ایڈوکیٹ پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی سیکشن 21 ایک اے کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔
توہین عدالت کا نوٹس انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 37 اے اور بی کے تحت جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کے دوران نعروں کا جواب دے کر آپ نے قیدیوں کے ہجوم کو چارج کرکے دھمکانے کا ماحول پیدا کیا، آپ کے پیدا کردہ ماحول کے باعث ملزمان عدالت پر دھاوا بول سکتے تھے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ کا طرز عمل نہ صرف عدالت کی توہین بلکہ پیشہ ورانہ بدتمیزی بھی ہے، آپ کے طرز عمل کے حوالے سے معاملہ پنجاب بار کونسل لاہور کو بھجوایا جا رہا ہے۔
نوٹس کے مطابق عدالت پیش ملزمان کو آپ نے نعرے بازی کر کے اکسایا جنہوں نےنعروں کا جواب دیا، آپ کے عمل کے باعث عدالتی امور نمٹانے میں شدید رکاوٹ پیش آئی،آپ کے عمل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے جو شہادتوں کی ریکارڈنگ کے وقت سامنے رکھی جائے گی۔
تابش فاروقی کو توہین عدالت کے نوٹس کا تین دن کے اندر جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تین دن میں جواب داخل نہ کرانے پر یہ تصور ہوگا کہ آپ کے پاس دفاع میں کچھ موجود نہیں۔
واضح رہے کہ ایڈوکیٹ تابش فاروق نے اٹک اور جہلم سے 350 ملزمان کی عدالت پیشی کےگزشتہ روز وقت نعرے بازی کی تھی، جب ملزمان کو اٹک اور جہلم جیل سے جسمانی ریمانڈ کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا تھا۔
ملزمان کے خلاف ضلع اٹک کے6 تھانوں میں 26نومبر احتجاج کے حوالے سے مقدمات درج ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل گیا ہے
پڑھیں:
انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
راولپنڈی:ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران 2 کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران الگ الگ کارروائیوں میں خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرکے 2کروڑ 97لاکھ روپے سے زائد مالیت کی37کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
شاہراہِ فیصل کراچی پر کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل میں کپڑوں میں جذب8 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ اس کے علاوہ شاہراہِ فیصل ہی پر ایک اور کارروائی کے دوران لندن بھیجے جانے والے پارسل سے فیس ماسک میں چھپائی گئی 2.6 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔
کراچی ہی میں کلفٹن کے علاقے میں واٹر کولر میں چھپائی گئی 400 گرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اُدھر پنڈی پل بنوں روڈ کوہاٹ پر خاتون کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ چوساک ڈسٹرکٹ کیچ میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 20 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔
تمام کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔