آئی فون SE4 کی تصاویر لیک، نئی ڈیوائس کیسی ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
تازہ ترین لیک میں ڈیوائس کے نوچ کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا اشارہ دیا گیا ہے۔ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئندہ مہینوں میں لانچ کی جانے والی ڈیوائس آئی فون ایس ای 4 میں ڈائنامک آئی لینڈ یا نوچ ہونے کے متعلق مختلف افواہوں کا سلسلہ جاری ہے۔تازہ ترین لیک میں فون کے نوچ کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا اشارہ دیا گیا ہے جبکہ ایک قابلِ بھروسہ ذرائع نے بھی نئی ڈیوائس کے نوچ کے ساتھ ا?نے کے متعلق بتایا ہے۔ایکس پر آئی فون ایس ای 4 کی افواہوں سے متعلق ایک پوسٹ پر ڈی ایس سی سی کے بانی روس ینگ کا کہنا تھا کہ ا?ئی فون 14 کی طرح کے نوچ کی افواہ درست ہے۔ڈمی آئی فون ایس ای 4 کی لیک تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ڈیوائس آئی فون 14 کی طرح دِکھتی ہوگی۔تصویر میں یہ بھی دکھایا گیا کہ آئی فون 14 میں لائٹننگ پورٹ کو یو ایس بی-سی پورٹ سے بدل دیا گیا ہے۔واضح رہے ا?ئی فون ایس ای 4 کی لانچ اپریل میں متوقع ہے اور بتایا جاتا ہے فون میں اے 18 چپ، 8 جی بی ریم، 48 میگا پکسل کیمرا اور 12 میگا پکسل سیلفی کیمرا شامل ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ئی فون ایس ای 4 کے نوچ
پڑھیں:
اپوزیشن اتحاد کی اے پی سی 31 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد نے 31 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی۔ عوامی نمائندگی کو تسلیم کریں۔ بذریعہ غیر جانبدار الیکشن کمشن تسلیم کیا جائے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہماری تحریک آئینی و نظریاتی ہے۔ 5 اگست کو عوام اپنی بیزاری کا اظہار کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل وکلاء کے بغیر ہو رہا ہے۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا تحریک کا پہلا قدم اے پی سی ہوگا۔ حکومتی جبر سے پریشان افراد مدعو ہوں گے۔