پٹرول ایک، ڈیزل 7 روپے لٹر مہنگا، ایل پی جی کی قیمت میں 3.68 روپے کلو اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کا اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے لٹر کا اضافہ کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے لٹرمہنگاکردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267روپے 95پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12بجے سے ہوگیا ہے۔ایل پی جی 3 روپے 68 پیسے فی کلو مہنگی ہو گئی اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے ہوگئی اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ، فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس بڑھ گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء) اپریل 2025 میں پاک سوزوکی کی جانب سے سوزوکی آلٹو کے اپ گریڈڈ ورژن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔جاپانی کار ساز ادارے نے آلٹو کے اپ گریڈڈ ورژن میں کئی نئی خصوصیات شامل کی ہیں۔ ان خصوصیات میں تمام ویریئنٹس کے لیے اے بی ایس بریکنگ سسٹم، سیٹ بیلٹ پری ٹینشنرز اور ریمائنڈرز شامل ہیں جو حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کاروں میں شمار ہونے والی سوزوکی آلٹو، منفرد ایروڈائنامک ڈیزائن، دلکش ہیڈلیمپس، کشادہ کیبن، ایم پی 5 ٹچ اسکرین اور جدید اسٹوریج ایکسیسریز کے ساتھ ایک مکمل آرام دہ سواری فراہم کرتی ہے۔(جاری ہے)
660cc آلٹو میں R-سیریز کا تھری سلنڈر پٹرول انجن نصب ہے، جو اعلی کارکردگی کا حامل ہے۔سوزوکی آلٹو اپ گریڈڈ ورژن آلٹو وی ایکس آر (Alto VXR ) کی نئی قیمت 28 لاکھ 27 ہزار روپے ہے جس پر فائرز کو 14 ہزار 135 روپے جبکہ نان فائلرز کو 42 ہزار 405 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس (Alto VXR-AGS) کی نئی قیمت 29 لاکھ 89 ہزار روپے ہے جس پر فائلرز کو 14 ہزار 945 روپے جبکہ نان فائلرز کو 44 ہزار 835 روپے ٹیکس اداکرنا ہو گا۔آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس (Alto VXL-AGS) کی نئی قیمت 31 لاکھ 40 ہزار روپے ہے جس پر فائلرز کو 15 ہزار 700 روپے جبکہ نان فائلر زکو 47 ہزار 100 روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔