شمیم شال کے اعزاز میں استقبالیہ، مقررین کا مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال پر اظہار تشویش
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
مقررین نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور ریشہ دوانیوں کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں کمیونٹی رہنماوں اور کشمیری تارکین وطن نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما شمیم شال کے اعزار میں استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ ذرائع کے مطابق استقبالیہ تقریب کی صدارت کونسلیٹ جنرل پاکستان ماجد خالد نے کی۔ تقریب میں سردار اقبال، مسعود قریشی، عبدالطیف عباسی، محمد عارف مغل، خورشید متیال، راجہ شمروز، راجہ ریاض، سردار اشفاق، چوہدری ریاض گمھن، مسرت خلیل، محمد عدیل، خالد خورشید، سردار مہتاب سرور، سردار نعمان اقبال، سردار بلال شاہین سجاد اور دیگر شریک تھے۔ مقررین نے اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے اور کشمیری اپنے شہداء کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ مقررین نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور ریشہ دوانیوں کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کشمیر کاز کیلئے شمیم شال کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں رنگ لائیں گی اور جموں و کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،متنازع علاقہ ، پاکستان
حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے
جنرل اسمبلی میں بھارتی نمائندے کے ریمارکس پرپاکستانی مندوب کا دوٹوک جواب
پاکستان نے اقوام متحدہ میں واضح کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، یہ ایک متنازع علاقہ ہے، جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے۔جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کی رپورٹ پیش کیے جانے پر بھارتی نمائندے کے ریمارکس کے جواب میں پاکستان کے فرسٹ سیکریٹری سرفراز احمد گوہر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بھارت کے بلاجواز دعوں کا جواب دینے کے اپنے حقِ جواب (رائٹ آف رپلائی) کا استعمال کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بھارتی نمائندے کی جانب سے ایک بار پھر دہرائے گئے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، بلکہ اس کونسل کے سامنے صرف چند حقائق پیش کرنا چاہوں گا۔سرفراز احمد گوہر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، یہ ایک متنازع علاقہ ہے، جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو کرنا ہے، جیسا کہ سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا ہے۔