الیکٹرک بس کے معاملے پر شرجیل میمن کا مریم نواز کو جواب، عظمیٰ بخاری بھی درمیان میں آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ٹوئٹ کے جواب میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے یہ جان کر اچھا لگا کہ سندھ کے بعد پنجاب دوسرا صوبہ ہے جس نے الیکٹرک بسیں چلانا شروع کیں۔
شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ریکارڈ کی درستگی کر لیں، سندھ حکومت کی الیکٹرک بسیں جنوری 2023ء میں شروع ہوئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب نے سندھ کے بعد الیکٹرک بسیں چلائیں۔
بعد ازاں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کی اس بات پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آ رہی آج کل آپ لوگ اتنے اِن سیکیور کیوں ہو رہے ہیں؟
پنجاب سب کا ہے، یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات کر سکتا ہے: مریم نوازوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب سب کا ہے، یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات کرسکتا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پہلے تاجروں کی مذاق میں کی گئی بات پر ان کو جھاڑ پلائی اور اب یہ، ویسے اورنج لائن، 3 میٹروز، اسپیڈ بسوں اور الیکٹرک بائیکس کے بعد یہ اگلا قدم ہے۔
ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی اصل صورتِ حال اور کہانی پھر سہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا تھا، انہوں نے الیکٹرک بس میں سواری کی تھی اور بس کا تفصیلی معائنہ بھی کیا تھا۔
اس الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر، وائی فائی، یو ایس بی پورٹ اور دیگر سہولتیں موجود ہیں۔
الیکٹرک بس میں 30 نشستیں اور 80 مسافروں کی گنجائش ہے، لاہور کے 21 کلومیٹر کے روٹ پر 27 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: الیکٹرک بسیں شرجیل میمن الیکٹرک بس مریم نواز نے کہا کہا ہے
پڑھیں:
9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے، عظمیٰ بخاری
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹووزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے۔
لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9مئی کی ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلے 2 سال بعد آنا شروع ہوگئے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ناکام بغاوت کرنے اور کروانے والوں کی تمام ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں، منصوبہ بندی کس نے کی؟ کہاں کی؟ کون کون شامل تھا؟ یہ سب تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کیے گئے تھے۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کیس میں انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کبھی وکیل پیش نہیں کرتے تھے، کبھی خود پیش نہیں ہوتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9مئی کرنے اور کروانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں، شہدا کے مجسمے جلانے والے کسی بھی رحم کے مستحق نہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ٹرائل کورٹس 4 ماہ میں 9مئی کے مقدمات کے فیصلے سنانے کی پابند ہیں۔