ملکۂ کوہسار مری نے برف کی چادر اوڑھ لی، بارش و برفباری جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ملکۂ کوہسار مری نے برف کی چادر اوڑھ لی، اس کے گرد و نواح میں بارش و برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں مزید بارش و برف باری کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
گزشتہ رات سے مری میں ڈھائی انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، سڑکوں پر انتظامیہ کی جانب سے نمک کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عام تعطیل کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2025ء) عام تعطیل کا اعلان، سندھ حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔(جاری ہے)
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں آئندہ جمعرات کو سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم مئی کو اسکول کالجز اور جامعات بھی بند رہیں گی۔ دوسری جانب ترجمان کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش 26 اپریل کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ایس سی جی کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن بوگس ہے، بوگس نوٹیفکیشن سے کمشنر ہاوس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔