راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن نے والدین کو آگ لگا کر جان سے مار دینے والے بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی۔

راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبین رانا نے جرم ثابت ہونے پر مجرم وسیم کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے ملزم محمد وسیم کو 6 لاکھ روپے ہرجانے دینے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے مجرم کی سزا پر عملدرآمد کے احکامات جیل انتظامیہ کو بھجوادیئے۔

واضح رہے کہ مجرم نے جون 2022ء میں گھریلو رنجش کے باعث پیٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگا دی تھی، جس کا مقدمہ مقتولین کے دوسرے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی سزا

پڑھیں:

بچے کی پیدائش پر اسکی شناخت نہ کروانا بچے کے ساتھ حق تلفی ہے، ترجمان نادرا

ترجمان نادرا شباہت علی نے کہا ہے کہ بچے کی پیدائش پر اس کی شناخت نہ کروانا بچے کے ساتھ حق تلفی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کے لیے جووینائل کارڈ جاری کیا جاتا ہے جس کی معیاد 18سال تک کی ہے، والدین میں سے کوئی ایک کسی بھی وجہ سے موجود نہیں ہے تو بچوں کے شناختی کارڈ کے لیے والدین میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ ضروری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام نادرا سینٹرز میں مجموعی طور پر 359 کاؤنٹرز ہیں، ان کی تعداد بڑھائیں گے۔

شباہت علی کا کہنا ہے کہ معمر افراد کے لیے جن کے فنگر پرنٹس کا مسئلہ ہوتا ہے ان کے لیے فیس ریکگنیشن سسٹم لارہے ہیں۔

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ طلاق کی صورت میں یونین کونسل سے سرٹیفکیٹ کا حصول ضروری ہوتا ہے۔


متعلقہ مضامین

  • نارویجین فٹبالر پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کیلیے اہل قرار
  • آئرلینڈ کا غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل اور اسے اسلحہ فراہم کرنیوالے ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ
  • فخر زمان کو سپریم کورٹ رجسٹرار کا عارضی چارج دے دیا گیا
  • سپریم کورٹ: تہرے قتل کے مجرم اورنگزیب کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
  • بچے کی پیدائش پر اسکی شناخت نہ کروانا بچے کے ساتھ حق تلفی ہے، ترجمان نادرا
  • ’اور کیسے ہیں؟‘ کے علاوہ بھی کچھ سوال جو آپ کو لوگوں کے قریب لاسکتے ہیں!
  • سامعہ حجاب اغوا اور دھمکی کیس: ٹک ٹاکر کی عدالت میں عدم پیشی
  • نواز شریفن کی ایک مرتبہ پھر لاہور سے لندن روانگی
  • سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم سجاد کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی
  • سپریم کورٹ، قتل کے مجرم ناظم کی اپیل پر فیصلہ محفوظ