جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ سے 7 لاکھ 80 ہزار روپے کا نقصان ہوا: رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 2 گواہان کے بیانات قلم بند کر لیے گئے جس کے بعد سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
گواہان میں کانسٹیبل عمران اور ایس ڈی او اویس شاہ شامل ہیں۔
لاہور 9مئی کے پرتشدد واقعات میں فوجی عدالتوں سے سزا.
گواہ کانسٹیبل عمران نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی تصاویر عدالت میں پیش کیں جبکہ گواہ اویس شاہ کی جانب سے جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ کی تخمینہ رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ سے 7 لاکھ 80 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کے شواہد پر مشتمل 13 یو ایس بیز بھی عدالت میں جمع کروا دی گئیں۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وکلا صفائی عدالت سے یو ایس بی کی کاپیاں حاصل کر سکتے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس عدالت میں
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 1553 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 553 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 672 پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 683 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Post Views: 1