لبنان کے ہاتھوں اسرائیل کی تباہی،بیت المقدس آزاد۔۔؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ
#greatmarchgaza
#israelpalestinian
#middleeastupdates
ہفتہ وار پروگرام وی لاگ
وی لاگر:سید عدنان زیدی
تاریخ: 1 فروری 2024
پروگرام کا خلاصہ:
فلسطینی پناہ گزین لاکھوں کی تعداد میں اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہں ، اسرائیلی قابض حکومت کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں یہ ایک بڑی پیشر رفت ہے، جسے دنیا ایک انقلاب کے طور پر دیکھ رہی ہے۔
حماس کے مطابق غزہ کے مظلوم عوام نے یہ ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے، اور قابض اسرائیلی فوج کے منصوبے ناکام بنا دیاہے۔
کیا یہ فلسطین کی مکمل آزادی کی طرف پہلا قدم ہے؟
کیا عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ ڈالے گی؟
کیا مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی قریب آ چکی ہے؟
یہ سوالات اب عالمی سیاست کا حصہ بن چکے ہیں۔
فلسطینیوں نے اپنے حقوق کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کر ڈالی۔
غزہ میں فتح کے جشن کے ساتھ ساتھ سرداروں کی یاد میں آنکھیں پر نم
رہبر مسلمین کی مزارِ امام خمینی رح اور شہداء دفاع مقدس و دفاع حرم مقدم کے مزارات پر حاضری دی
اسرائیلی شدت پسند وزیر ایتمار بن گویر نے فلسطینیوں کی واپسی کو اسرائیل کی مکمل شکست اور ح م ا س کی فتح قرار دے دیا۔
کیا اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ لمبی جنگ کا ارادہ رکھتا ہے؟
حزب اللہ مکمل تیار، خطے کا مستقبل مزاحمت کے ہاتھوں میں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلوچستان میں بارشوں سے دو ماہ میں آٹھ افراد جاں بحق ، 17 گھر مکمل تباہ
کوئٹہ:پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں مون سون کے دوران جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، دوماہ کے دوران بارشوں کے باعث چار بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق کوہلو میں آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے مرد اور خاتون جان کی بازی ہارگئے، خضدار میں آسمانی بجلی اور چھت گرنے سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ژوب میں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے تین بچوں سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے، چھتیں گرنے سے 13 بچوں اور دو خواتین سمیت 16افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 41 گھروں کو نقصان پہنچا ان میں خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان میں 17گھر مکمل تباہ ہوگئے ہوگئے جب کہ 24 کو جزوی نقصان پہنچا۔