جڑانوالہمیں چھری کے وار سے نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2025ء) پولیس نے چھری کے وار سے نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے چند روز قبل اسلام پورہ میں چھری کے وار کرکے بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم نعیم کو گرفتار کرلیا۔
(جاری ہے)
ملزم نے ذاتی رنجش پر اپنے محلے دار شہزاد کو چند روز قبل قتل کیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔مقدمہ کی تفتیشی ٹیم نے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کیخلاف درج مقدمہ کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
— فائل فوٹوپولیس نے مانسہرہ میں ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے بالا کوٹ میں ریچھ کا بچہ برآمد کر کے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔
کسٹم عملے نے ریچھ کے 2 بچوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔
گرفتار ملزم ریچھ کے بچے کو بالاکوٹ سے پشاور لے جانا چاہتا تھا۔
ریچھ کے بچے کو محمکۂ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔
گرفتار اسمگلر پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔