سڑکوں کا مضبوط اسٹرکچر معاشی ترقی کی کلید ہے، ماہرین
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کراچی:
قومی اور بین الاقوامی آرکیٹیکٹس، سٹی پلانرز اور ڈیزائنرز نے کہا ہے کہ سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور اسے برقرار رکھنا معاشی ترقی کی کلید ہے اور حکومت کو اسے پائیدار اور تیز اقتصادی ترقی کے لیے ترجیح دینی چاہیے۔
کراچی میں گزشتہ بارشوں اور تباہ شدہ سیوریج سسٹم کی وجہ سے زیادہ تر اہم شاہراہیں خستہ حال ہیں، جس سے ٹریفک جام سمیت شہریوں کو متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ماہرین نے ان خیالات کا اظہار این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ (ڈی اے پی) کے زیر اہتمام دو روزہ پروگرام کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس کا عنوان "دوسری کانفرنس آن آرکیٹیکچر، آرکیٹیکچرل انکاؤنٹرز: نو لبرل ازم اور لوکلنس - تنازعات اور حل" تھا۔
این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف آرکیٹیکچر اینڈ مینجمنٹ سائنس پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد نے سیوریج کے نظام کو مسائل کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیوریج نیٹ ورک کو دوبارہ ترتیب دینا ضروری ہوچکا ہے، سیوریج کی ٹریٹمنٹ کرکے سیوریج کے پانی کو باغبانی، شہر کی گرین بیلٹ اور دیگر کئی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کراچی کو سڑکوں کی بحالی کے ایک جامع منصوبے کی ضرورت ہے، جس کے لیے مناسب بجٹ کرنا ضوری ہے، کیونکہ کراچی میں 9,500 کلومیٹر سڑکوں کا نیٹ ورک مختلف شہری محکموں اور ایجنسیوں کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔مصری ثقافتی ورثہ ریسکیو فاؤنڈیشن کی سربراہ ڈاکٹر اومنیہ عبدل بر نے قاہرہ میں تاریخی کوارٹرز کے تحفظ کے چیلنجز کے بارے میں بتایا، اور تعمیراتی بحالی اور کمیونٹی کی ترقی کے درمیان نازک توازن کو اجاگر کیا اور بحالی کے کاموں میں مقامی باشندوں کی شمولیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
این ای ڈی یونیورسٹی ڈی اے پی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر انیلہ نعیم نے کہا کہ سیاسی نظام شہر کے نظم و نسق کو متاثر کر رہا ہے، سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو ترجیح دینا اور اس پر عمل درآمد ہمیشہ حکومت یا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، لیکن بدقسمتی سے ملک میں لوگوں کو سہولت دینے کی کوئی ترجیح نہیں ہے۔
معروف آرکیٹیکٹ اور ٹاؤن پلانر رابعہ عاصم نے کہا کہ دراصل پالیسی ڈویلپمنٹ کے ذریعے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سڑک کے مجموعی نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنا سکتی ہے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کو سہولیات فراہم کر سکتا ہے، سیمینار سسے ڈاکٹر سعید الدین احمد نے خطاب کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔