بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے متنازع بل کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کی یونیورسیٹوںمیںبیورکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے متنازعہ بل کو منظور کرنے خلاف کے خلاف فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن(فاپواسا) کے تحت جاری سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے اساتذہ کا احتجاج پندرویں روزہ میں داخل ہو گیا ملازمین بھی احتجاج میں شریک تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں حکومت سندھ کے بیورکریٹس کو جامعات میںوائس چانسلر مقرر کرنے کے متنازعہ بل پراساتذہ کا احتجاج پندرویں دن بھی جاری رہا جس کے دوران اساتذہ نے مکمل کلاسز کا بائیکاٹ کیا اساتذہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے آفیسرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز یونین نے بھی احتجاج میں بھرپور شرکت کی ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ساوٹا کے صدر ڈاکٹر فہد نذیر کھوسو نے کی اس ریلی میں آفیسرز ایسوسی ایشن کے قائدین قادر چانڈیو اور اشرف رستمانی کے علاوہ ایمپلائز یونین کے نمائندے، جن میں خاور میمن، گیانچند، عبدالحئی بھٹو، اور قربان سمیجو شامل تھے نے بھی شرکت کی ریلی میں سیکڑوں اساتذہ، افسران، اور ملازمین نے شرکت کی اور بل کے خلاف شدید نعرے بازی کی ریلی اے ایم شیخ ہال سے شروع ہو کر سی پی ڈی فیکلٹی پر اختتام پذیر ہوئی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد: راجا جانی کے رہائشی گیارہ سالہ میرجت کی میبنہ گرفتاری کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-2-23