آج مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند کی توقع۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری ہوئی ۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: گڑھی دوپٹہ 15، مظفر آباد (سٹی 06، ایئرپورٹ 05)، راولاکوٹ، کوٹلی 04، پنجاب: جہلم ، مری 12، خیبر پختونخوا: مالام جبہ ،کاکول میں 04 ملی میٹر بارش ہوئی۔ برف باری (انچ): مری میں 04 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی10،قلات منفی 08،گوپس منفی 07 ،کالام منفی 06، کوئٹہ منفی 05، بگروٹ ،استور منفی 04 ، ہنزہ،دیر،مری ،پاراچناراورا سکردو میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
کراچی میں آج ہلکے زلزلے محسوس کیے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ دوپہر 3 بج کر 39 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 2.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 24 کلومیٹر شمال میں واقع تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ شہریوں نے بتایا کہ جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے، تاہم کئی علاقوں میں لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔