قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو بھارت کے لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کی طرح اننگز کے آغاز کا ٹاسک دیدیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں انجری کے شکار صائم ایوب کی جگہ بابراعظم اور فخر زمان اوپننگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

بابراعظم مڈل آرڈر میں نمبر 3 پوزیشن پر کھیلتے ہیں تاہم میجنمنٹ کی جانب سے انہیں سابق لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی طرح بلےبازی کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے کہ وہ اننگز کو لیکر چلیں تاکہ وکٹیں گرنے کے سبب ایک اینڈ کو محفوظ رکھا جاسکے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں فخر زمان کا اوپننگ پارٹنر کون ہوگا؟ سلیکٹر نے بتا دیا

سچن نے 1989 میں مڈل آرڈر بلے باز کے طور پر اپنا آغاز کیا تھا لیکن بعد میں 1994-95 میں انہیں اوپن کروایا گیا۔

ٹیم مینجمنٹ کے قریبی ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ عاقب جاوید، بیٹنگ کوچ شاہد اسلم اور کپتان محمد رضوان نے بابراعظم کو ٹیسٹ اور ون ڈے میں پاکستان کیلئے اننگز کا آغاز کرنے پر آمادہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستانی اسکواڈ پر بھارتیوں کو تشویش کیوں؟

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران اوپنر صائم ایوب کی انجری کے بعد بابراعظم اور کپتان شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔

اس سے قبل بابراعظم نے 2015 میں صرف 2 ون ڈے میچز میں پاکستان کیلئے بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم پھر وہ اپنی تیسری پوزیشن پر چلے گئے کیونکہ دونوں کرکٹر کو اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کون کتنے عرصے بعد ٹیم میں واپس آیا؟

واضح رہے کہ پاکستان نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کی اپنی ٹیم میں صرف ایک باقاعدہ اوپنر فخر زمان کا اعلان کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں قومی سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا تھا کہ سعود اور بابراعظم دو ممکنہ بلے باز ہیں جو فخر کے ساتھ اوپنر کے طور پر اہم کردار ادا کرسکتے ہیں تاہم حتمی فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔ 

مزید پڑھیں: نہ فوٹو شوٹ، نہ کیپٹنز میٹ! بھارتی بورڈ خوشی کے شادیانے بجانے لگا

سعود نے حال ہی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں بطور اوپنر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا تاہم کرکٹ پنڈتوں کا خیال ہے کہ ٹی20 اور 50 اوورز کے فارمیٹ میں فرق ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی مزید پڑھیں

پڑھیں:

سہواگ کی اپنے ہی کرکٹر پر سرجیکل اسٹرائیک، متنازع آؤٹ پر بول اُٹھے

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے سن رائزرز حیدرآباد کے ایشان کشن بھونڈے انداز آؤٹ ہونے پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کرک بز پر میچ کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر ویندر سہواگ نے انڈین پریمئیر لیگ میں ممبئی انڈینز کیخلاف میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کے پلئیر ایشان کشن کے متنازع آؤٹ پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میچ کے دوران دیپک چہار کی گیند پر امپائر ونود شیشان کی گیند کو وائیڈ قرار دینا چاہا لیکن ایشان کشن نے ڈریسنگ روم کی جانب واپسی شروع کردی۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا، فرنچائز پر سنگین الزامات

اس کے بعد چند دلچسپ چیزیں دیکھنے کو ملیں، امپائر شیشان کے فیصلے کو دیکھ کر ایشان نے کریز میں واپسی کی کوشش کی لیکن جب امپائر نے انھیں آئوٹ قرار دیا تو ایشان نے بغیر ریویو لیے پویلین واپس جانا شروع کردیا۔

مزید پڑھیں: ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل

اس موقع پر انھوں نے نان اسٹرائیک اینڈ پر موجود ابھیشک شرما سے کوئی مشورہ بھی نہیں کیا جبکہ اسنیکومیٹر پر ری پلے میں ظاہر ہوا کہ گیند اور بیٹ کا ٹکراؤ نہیں ہوا تھا، ایسے میں امپائر کا ابتدائی وائیڈ بال کا فیصلہ درست تھا۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ بنگال ایسوسی ایشن معروف کمنٹیٹرز کی تنقید پر پھٹ پڑی، بڑا مطالبہ کرڈالا

وریندر سہواگ نے کہا کہ ایشان کشن کی جلدی مجھے سمجھ نہیں آئی، امپائر بھی پیسے لے رہے ہیں، انہیں اپنا کام کرنے دیں۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا یوم تاسیس؛ رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاؤس سے اسلام آباد ہائیکورٹ تک واک
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • میں تمہیں مار دوں گا بھارتی ہیڈکوچ کو قتل کی دھمکی
  • سہواگ کی اپنے ہی کرکٹر پر سرجیکل اسٹرائیک، متنازع آؤٹ پر بول اُٹھے
  • پہلگام واقعہ: نازک موقع پر پوری قوم اور حر جماعت اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے: پیر پگارا
  • آئی پی ایل کمنٹیٹر، پی ایس ایل میں فرنچائز سے کھیلنے کو تیار
  • آسٹریلوی کرکٹ کے عظیم اوپنر کیتھ سٹیک پول 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • کیا پاکستان میں یکم مئی عام تعطیل کا دن ہوگا؟
  • بابر کا دفاع؛ کیا عمر اکمل واپسی کی راہ ہموار کررہے ہیں؟
  • شبمن گِل اور سارہ ٹنڈولکر نے راہیں جدا کرلیں؟