تقسیم کار کمپنیوں کا بجلی سستی کرنے کیلئےنیپرا سے رجوع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی 2روپےفی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا ۔نیپرا12فروری کو درخواست پر سماعت کرے گا ،کیپسٹی چارجز میں زبردست کمی سے بجلی صارفین کو ریلیف ملنے کی راہ ہموار ہوگئی، کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونےکا امکان ہے۔صارفین کو52ارب12کروڑ روپےکے ریلیف کے لیے درخواست نیپرامیں دائر کردی گئی، در خو ا ست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی، کیپیسٹی چارجزکی مد میں 50 ارب66 کروڑروپےکی کمی مانگی گئی ۔ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن نقصانات کی مد 2ارب66کروڑ روپے کمی کرنے کی درخواست کی گئی ، آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں2ارب69کروڑ روپے مانگے گئے ،اکتوبر تا دسمبر2024کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکڑک پر بھی ہوگا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی مد میں
پڑھیں:
23 پاکستانی ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے
بنوں:خوجڑی کے23 ماہی گیرعمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے،بنوں کے گاؤں خوجڑی کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے، ایک ماہی گیر کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 22 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
بنوں سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ ماہی گیر 6 ستمبر کو مچھلیاں پکڑنے کے لیے گوادر سے عمان گئے تھے تاہم حادثے کا شکار ہوگئے۔
کراچیہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے تین دوست ڈوب...
انہوں نے بتایا کہ ماہی گیروں کے لانچ کو حادثہ کمپریسر میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔ ایک شخص کو قریبی بحری جہاز کے عملے نے بچا لیا جبکہ باقی 22 افراد کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
ادھر ماہی گیروں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عمان میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے حکومت پاکستان اور حکومت عمان سے اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔