باخبر نوجوان ملکی مسائل کو حل کرنے میں موثر کردار ادا کرتے ہیں‘سیدال خان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کوئٹہ+اسلام آبا(آن لائن)قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو سیاسی عمل میں شامل کرنا جمہوری روایات کی مضبوطی میں معاون ثابت ہو گا سیاسی طور پر باخبر نوجوان ملک کے مسائل کو حل کرنے میں موثر کردار ادا کرتے ہیں۔یہ بات انہوں نے چیف وہپ سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر فیصل واوڈا، معروف اداکار جمال شاہ،
مرادن یوتھ پارلیمنٹ کے نمائندوں اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتوں کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقاتوں میں اہم قومی امور، مسائل اور باہلی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ نے تمام رہنما¶ں کو خوش آمدید کہا سینیٹر سلیم مانڈوی والا سے ملاقات میں قائمقام چیئرمین سینیٹ نے صوبہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں، فنڈز کی فراہمی کو تیز کرنے اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا کہ سینیٹ کی فنانس کمیٹی نے ہمیشہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں مثبت اور ٹھوس تجاویز مرتب کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے عمل کو تیز تر کرنے کے لئے سب کو آگے بڑھنا ہو گا،ایوان بالا میں حال ہی میں ہونے والی قانون سازی کے ملک پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ ایوان بالا کا ایک تاریخی کردار رہا ہے، مزید موثر بنائیں گے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سیاسی عمل میں شامل کرنا جمہوری روایات کی مضبوطی میں معاون ثابت ہو گا سیاسی طور پر باخبر نوجوان ملک کے مسائل کو حل کرنے میں موثر کردار ادا کرتا ہے۔
سیدال خان
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
مبلغ کو علم کے میدان میں مضبوط ہونا چاہیے، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
صدر منہاج القرآن نے کہا کہ دعوت کا مقصد صرف تبلیغ نہیں بلکہ دلوں کو نرم کرنا، نفرتوں کو مٹانا اور محبتِ مصطفیٰ ﷺ کے رنگ میں معاشرے کو ڈھالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان کو دلیل، فہم اور کردار کے ساتھ متاثر کیا جا سکتا ہے۔ جدید ذرائع ابلاغ جیسے سوشل میڈیا، ویڈیوز، اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو مثبت انداز میں استعمال کیا جائے تاکہ دین کا پیغام وسیع پیمانے پر اور جدید انداز میں عام ہو۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ منہاج القرآن کی مرکزی نظامتِ دعوت کے اسکالرز کے وفد نے نائب ناظمِ اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کی قیادت میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مبلغ کو کردار اور علم کے میدان میں مضبوط ہونا چاہئے۔ جدید ذرائع ابلاغ کو اصلاح معاشرہ کیلئے استعمال کیا جائے۔ استاد، مبلغ یا داعی ہر معاشرہ کے رول ماڈل افراد ہوتے ہیں۔ داعی کی تربیت پر سخت محنت ناگزیر ہے۔موجودہ دور کا داعیِ اسلام صرف علم ہی نہیں بلکہ کردار اور ابلاغ کے میدان میں بھی مضبوط ہونا چاہیے۔ علم کے بغیر دعوت گہرائی کھو دیتی ہے، کردار کے بغیر اثر ختم ہو جاتا ہے، اور ابلاغ کے بغیر پیغام نہیں پہنچتا۔
انہوں نے کہا کہ دعوت کا مقصد صرف تبلیغ نہیں بلکہ دلوں کو نرم کرنا، نفرتوں کو مٹانا اور محبتِ مصطفیٰ ﷺ کے رنگ میں معاشرے کو ڈھالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان کو دلیل، فہم اور کردار کے ساتھ متاثر کیا جا سکتا ہے۔ جدید ذرائع ابلاغ جیسے سوشل میڈیا، ویڈیوز، اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو مثبت انداز میں استعمال کیا جائے تاکہ دین کا پیغام وسیع پیمانے پر اور جدید انداز میں عام ہو۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اور اسکالرز کو چاہیے کہ وہ نوجوان نسل کے ذہنی و فکری رجحانات کو سمجھ کر دین کو اُن کی زبان میں پیش کریں۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مزید کہا کہ تحریکِ منہاج القرآن علم و کردار کے حسین امتزاج کی نمائندہ تحریک ہے جس کا مقصد معاشرے میں علمی بیداری، فکری تطہیر اور عملی تبدیلی لانا ہے۔
انہوں نے نظامتِ دعوت کے اسکالرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے خطابات، دروس، اور تحریروں میں دین کے اخلاقی و روحانی پہلو کو اجاگر کریں تاکہ نئی نسل اسلام کی اصل روح سے روشناس ہو سکے۔ اس موقع پر مرکزی ناظمِ دعوت علامہ جمیل احمد زاہد، قاری ریاست علی چدھڑ اور دیگر اسکالرز بھی ملاقات میں شریک تھے۔