پولیو ورکرز بچوں کے مستقبل کے محافظ ہیں ان کی عزت کی جائے,وزیر اعلیٰ سندھ کی والدین سے تعاون کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے والدین سے پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کی درخواست کر دی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم 3 تا 9 فروری تک جاری رہے گی۔ اور صوبے میں ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین پلائیں۔ جبکہ پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے 21 ہزار 844 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ انسداد پولیو مہم میں پولیس کا کردار قابل تعریف ہے۔پولیو سے متعلق مزید گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان دنیا کے صرف ان 2 ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو وائرس موجود ہے۔انہوں نے والدین سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز بچوں کے مستقبل کے محافظ ہیں ان کی عزت کی جائے۔ پولیو ویکسین محفوظ، مؤثر اور مفت ہے۔ اور بار بار خوراک دینے سے ہی بچے کی قوت مدافعت مضبوط بنتی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک کو پولیو فری بنانے میں ہر ایک فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے انسداد پولیو پولیو ورکرز وزیر اعلی کہا کہ
پڑھیں:
لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق
جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی، پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے، ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔
نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ وائرس کی روک تھام کے لیے جنوبی خیبر پختونخوا میں اعلیٰ معیار کی پولیو مہم جاری ہے، پولیو مہمات بچوں کو اس لاعلاج بیماری سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، جنوبی خیبرپختونخوا، باجوڑ اور اپر دیر میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔
نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کی مہم میں 16 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، والدین سے اپیل ہے کہ ہر مہم میں اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔