آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا جائزہ اجلاس آیندہ چند ہفتوں میں ہوگا:وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
حاشر احسن :وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے بعد سندھ سے بھی زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کا قانون پاس ہوگیا
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا جائزہ اجلاس آیندہ چند ہفتوں میں ہوگا،معاشی اصلاحات پر آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کیے ہیں ،سندھ نے زرعی آمدن ہر انکم ٹیکس لگانے کا قانون پاس کرلیا ہے،زرعی آمدن پر پنجاب اور خیبر پختونخوا پہلے ہی قانون سازی کر چکے ہیں ، بلوچستان میں زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کا قانون جلد پاس ہونے کی توقع ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ جائزہ میں سرخرو ہوں گے،آئی ایم ایف اہداف میں معاشی اور توانائی کی اصلاحات بروقت کیں، حکومت ایس او ایز کا قبلہ درست کرنے کے لیے پُرعزم ہے،
زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
اب تک ایس او ایز کی اصلاحات اور رائٹ سائزنگ بروقت کررہے ہیں، بجٹ میں صنعت کاروں کو ٹیکس سرپرائز نہیں دیں گے،صنعت کاروں اور تاجروں سے آیندہ 2 ماہ تک مشاورت ہوتی رہے گی، ہر سال بجٹ میں چیمبرز ہمارے پاس آتے ہیں اس دفعہ حکومت چیمبرز کے پاس جائے گی،
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی ڈچ سفیر سے ملاقات: پاکستان، نیدر لینڈز کا تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان اور نیدرلینڈز نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں وزیر خزانہ اور ڈچ سفیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں فریقوں نے تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نیدرلینڈز نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں زراعت، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے شعبہ جات میں نئی شراکت داریوں کے امکانات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ ڈچ سفیر نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں 50 ڈچ کمپنیاں سرگرم عمل ہیں جو ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی خواہش رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈچ ترقی و مالیاتی ادارہ (ایف ایم او) بھی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے لیے معاونت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو نمایاں فروغ حاصل ہوا ہے۔ اقتصادی اصلاحات کے بعد پاکستانی معیشت تیزی سے استحکام کی جانب گامزن ہے، جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی پاکستان کا اقتصادی جائزہ اپ گریڈ کر کے معیشت کے مضبوط ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ حکومت کی سرمایہ کاری اور برآمدات پر مرکوز پالیسی سے پاکستان کی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔