عدلیہ میں ایسے ججز لائے جا رہے ہیں جو عمران خان کو جیل میں رکھیں، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
عدلیہ میں ایسے ججز لائے جا رہے ہیں جو عمران خان کو جیل میں رکھیں، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ہے کہ عدلیہ میں ایسے ججز لائے جا رہے ہیں جو عمران خان کو جیل میں رکھیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ جیسے چیزیں آج کل ہورہی ہیں، اس سے واضح ہوگیا ہے کہ مقصد یہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھو اور دوسرا یہ کہ پی ٹی آئی کو ختم کرو۔انہوں نے کہا کہ 3سال سے جتنی سازشیں چل رہی تھیں، مقصد یہی تھا کہ بانی کو جیل میں کیسے رکھنا ہے اور پی ٹی آئی کو کیسے ختم کرنا ہے۔
بانی کی حکومت ہٹائی گئی، لوگوں پر ظلم کیا گیا، 9مئی کا فالس فلیگ کیا، گھروں میں ایک لاکھ چھاپے مارے گئے، 8 فروری کو سب کا ووٹ چوری کرکے چوروں ڈاکووں کو اسمبلی میں بٹھا دیا گیا۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پھر 26 ویں ترمیم آتی ہے تاکہ ججز اپنی مرضی کے لاسکیں۔ ہماری عدلیہ میں ایسے لوگ ہیں جو انصاف دے سکتے ہیں لیکن ان کو ایسے ججز کی ضرورت ہے جو سزا دیں اور بانی کو جیل میں رکھیں۔190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ہائی کورٹ کے ججز اپیل میں سزا کو برقرار رکھیں۔ یہ اگلے 2سے 3 سال اس اپیل کو گھسیٹ سکتے ہیں۔عمران خان کی بہن نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ججز لائے جارہے ہیں جو بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے آرہے ہیں۔پھر پیکا قانون لایا گیا، تاکہ سوشل میڈیا کو کنٹرول کرسکیں۔ آج آپ ایسا قانون لائے تاکہ سوشل میڈیا پر جو بات کرے اس کو جیلوں میں ڈال دو۔ رول آف لا کو ایسے مسل دیا گیا ہے کہ ہم میں سے کسی کو عدالتوں سے انصاف نہیں ملے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عدلیہ میں ایسے پی ٹی آئی کو علیمہ خان ایسے ججز ججز لائے ہیں جو نے کہا
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟ تحقیقات جاری
راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون ہینڈل کرتا ہے، اس حوالے سے این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے این سی سی آئی اے ٹیم کی دوسری مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے این سی سی آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے ٹیم پونے دو گھنٹے تک بانی سے سوالات کے جواب حاصل کرنے کے لیے جیل میں موجود رہی جبکہ دو دن قبل بھی این سی سی آئی اے ٹیم نے بانی پی تی آئی سے ابتدائی پوچھ گچھ کی تھی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے کی تین رکنی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان کر رہےتھے تاہم بانی پی ٹی آئی نے آج بھی تحقیقاتی ٹیم سے تعاون نہیں کیا۔