پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت 8 فروری کو جلسے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کرے۔
عالیہ حمزہ نے درخواست میں کہا ہے کہ ہم نے 29 جنوری کو ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست واپس لینے کے لیے ہراساں کیا جارہا ہے، اس سے قبل جب بھی تحریک انصاف نے جلسے کی اجازت مانگی تو امن و امان کا مسئلہ بنا کر اجازت نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہورہا ہے، پی ٹی آئی نے اس روز یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے مینار پاکستان پر جلسے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ اس روز ہم اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں گے، تاہم ہم اسلام آباد کی جانب مارچ بھی کر سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
8 فروری wenews اسلام آباد مارچ پی ٹی آئی جلسہ جلسہ اجازت جنید اکبر ڈپٹی کمشنر عالیہ حمزہ عمران خان لاہور ہائیکورٹ وی نیوز یوم سیاہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد مارچ پی ٹی ا ئی جلسہ جنید اکبر ڈپٹی کمشنر عالیہ حمزہ لاہور ہائیکورٹ وی نیوز یوم سیاہ پی ٹی ا ئی فروری کو کے لیے
پڑھیں:
پنجاب حکومت گندم کی قمیتیں مقرر کرنے کے قانون پر عملدرآمد کرے، لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی قمیت مقرر نہ کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب حکومت کو قمیتیں مقرر کرنے سے متعلق بنائے گئے قانون پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔
محکمہ زراعت کی گندم کے فی من اخراجات کی رپورٹ کو فیصلے کا حصہ بنایا گیا۔ عدالت عالیہ نے کہا محکمہ زراعت کی رپورٹ کے مطابق گندم کی فی من لاگت 3533 روپے ہے۔
عدالت عالیہ نے کہا سرکاری وکیل کے مطابق قیمتوں کے تعین کیلئے قانون بنا دیا گیا، سرکاری اداروں نے سیزن کے دوران آئین کے مطابق کردار ادا نہیں کیا، کم زمین والے اور ٹھیکے پر کاشتکاری کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ حکومتی اداروں نے اخراجات کو مدنظر رکھ کر فی من قیمت کا تعین نہیں کیا، سرکاری اداروں نے تسلیم کیا کہ گندم خوراک کا اہم جزو ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ صدر کسان بورڈ نے گندم کی قمیت مقرر نہ ہونے پر 8 اپریل 2025 کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔