علی امین گنڈاپور کا ویلنٹائن ڈے پر خیبرپختونخواہ میں لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری 2025ء) علی امین گنڈاپور کا ویلنٹائن ڈے پر خیبرپختونخواہ میں لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے کہا ہے کہ دنیا الگ طریقہ سے ویلنٹائن ڈے مناتی ہے لیکن ہم الگ طریقہ سے منائیں گے۔ دنیا میں دو بندے مل کریہ دن مناتے ہیں لیکن ہم پورے صوبہ کی عوام سے مل کرانہیں لائف انشورنس کی سہولت دیتے ہوئے ویلنٹائن ڈے منائیں گے۔
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ اپنی ٹرانسمیشن لائن شروع کردی، 600 میگاواٹ بجلی دیں گے، ٹرانسمیشن لائن کا 150 ارب روپے کا منصوبہ ہے۔ 40 ارب روپے کی لاگت سے سولر اسکیم بھی شروع کی ہے، ایک سال میں 8 لاکھ کنال بنجرزمین کو سیراب کیا۔(جاری ہے)
وزیر اعلٰی کا کہنا ہے کہ وفاق کے ذمے ہمارے 2 ہزار ارب روپے سےزیادہ کےبقایاجات ہیں، انضمام کے باوجود ہمارا این ایف سی میں حصہ نہیں بڑھایاگیا، اپیکس کمیٹی میں این ایف سی میں ہمارے حصے پر نظر ثانی کا کہا، میں نے کہا کہ اس کےخلاف سپریم کورٹ جاؤں گا۔
انہوں نے کہاکہ اگلے اجلاس میں این ایف سی کو ایجنڈے میں رکھنے کا مطالبہ کیا، ایک ماہ کے اندر مسئلہ حل نہ کیا گیا توسپریم کورٹ جاؤں گا۔ عی امین گنڈاپور کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے آنے سے پہلےامن وامان کی صورتحال خراب تھی، بقایاجات کا انبار کھڑا ہوگیا تھا،ہم نے ریونیو میں 49 فیصد اضافہ کیا، ریونیو میں49 فیصد اضافےکا مطلب ہےکہ گورننس اچھی ہے، صحت کارڈ بند تھا، 20 ارب روپے کے بقایاجات تھے لیکن ہم نےصحت کارڈ دوبارہ شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ 150 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیاہے، کرپشن میں ایسا کہاں ہوتا ہے؟ 67 فیصد مریضوں کا علاج سرکاری اسپتالوں میں ہوا جس کا مطلب صحت کا نظام بہترہوا نگراں حکومت میں ادویات کی خریداری 12 ارب روپے تھی، کم کرکے 5 ارب پر لائے اور انکوائری کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امین گنڈاپور ارب روپے نے کہا
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کا طالبان آبادکاری کا اعتراف میرے مؤقف کی تصدیق ہے، ایمل ولی
ایمل ولی خان : فائل فوٹوعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا طالبان آبادکاری کا اعتراف میرے مؤقف کی تصدیق ہے۔
اپنے بیان میں ایمل ولی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور طالبان کی دوبارہ آبادکاری اور 102 قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ بھی سامنے لائیں، 40 ہزار سرکاری مہمان لائے گئے، قوم کو اصل حقائق بتائے جائیں۔
ایمل ولی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا تقاضا ہے کہ سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، خیبر پختونخوا کو ان ہی قوتوں نے برباد کیا جو طالبان کی آبادکاری میں ملوث رہیں۔
مرکزی صدر اے این پی نے کہا کہ جس جماعت کے کارکن کل مجھے گالیاں دیتے تھے، آج میرے مؤقف کی تصدیق کر رہے ہیں۔