پاکستان، جنوبی افریقہ، اور نیوزی لینڈ پر مشتمل سہ ملکی سیریز 2025 کے ٹکٹ آج (4 فروری) شام 4:00 بجے سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ شائقین ٹکٹ آن لائن خرید سکتے ہیں یا ملک بھر کے مخصوص ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹرائی نیشن سیریز 8 فروری سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹکٹ کی قیمتوں کو معقول رکھنے کی ضمانت دی ہے، جو عام انکلوژرز کے لیے صرف 350 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی۔ سیریز کا انعقاد لاہور کے جدید ترین قذافی اسٹیڈیم (جی ایس ایل) اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم (این بی ایس) میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں گھنٹے سے بھی کم وقت میں فروخت

قذافی اسٹیڈیم میں 2 میچز ہوں گے۔ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ اور 10 فروری کو دوسرا ون ڈے ہوگا۔

| انکلوژر | ہفتہ | پیر |
|———————————-|————-|————|
| گیلری (ہاسپیٹیلٹی) | 6,000 روپے | 5,000 روپے |
| وی وی آئی پی (مجید خان، ظہیر عباس) | 5,000 روپے | 4,000 روپے |
| وی وی آئی پی (وقار یونس، وسیم اکرم) | 3,500 روپے | 2,500 روپے |
| وی آئی پی (فضل محمود، عمران خان) | 2,000 روپے | 1,500 روپے |
| پریمیم (راجہ، سعید انور) | 1,500 روپے | 1,000 روپے |
| فرسٹ کلاس (کاردار، قادر، میانداد، سرفراز) | 1,000 روپے | 750 روپے |
| جنرل (حنیف، امتياز، انضمام، سعید احمد) | 500 روپے | 350 روپے |

مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی کٹ کی نقاب کشائی کب ہوگی؟

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 2 میچز ہوں گے۔ 12 فروری کو تیسرا ون ڈے اور 14 فروری کو ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل۔

| انکلوژر | بدھ | جمعہ |
|———————————-|————|————|
| گیلری (ہاسپیٹیلٹی) | 5,000 روپے | 6,000 روپے |
| وی وی آئی پی (مجید خان، ظہیر عباس) | 4,000 روپے | 5,000 روپے |
| وی آئی پی (فضل محمود، حنیف محمد، میانداد) | 1,500 روپے | 2,000 روپے |
| پریمیم (اقبال قاسم، محمد برادرز) | 1,000 روپے | 1,500 روپے |
| فرسٹ کلاس (عمران خان، انتخاب، آفریدی) | 750 روپے | 1,000 روپے |
| جنرل (آصف اقبال، نظر، وقار حسن) | 350 روپے | 500 روپے |

جو شائقین ٹرائی نیشن سیریز میں ایک خصوصی تجربہ چاہتے ہیں، وہ دونوں اسٹیڈیمز میں ہاسپیٹیلٹی باکس کی بکنگ کر سکتے ہیں۔

لاہور
| باکس کی قسم | ہفتہ | پیر |
|—————-|————-|————|
| باکس 1-3 | 1,000,000 روپے | 800,000 روپے |
| 15 سیٹر باکس | 800,000 روپے | 600,000 روپے |
| 20 سیٹر باکس | 1,000,000 روپے | 800,000 روپے |
| 24 سیٹر باکس | 1,200,000 روپے | 1,000,000 روپے |

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں اہم ترین پاک-بھارت مقابلے کے ٹکٹ کتنے کے اور کہاں سے لیے جاسکتے ہیں؟

کراچی
| باکس کی قسم | بدھ | جمعہ |
|—————-|————|————|
| 10 سیٹر باکس | 400,000 روپے | 600,000 روپے |
| 15 سیٹر باکس | 600,000 روپے | 800,000 روپے |
| 20 سیٹر باکس | 800,000 روپے | 1,000,000 روپے |
| 24 سیٹر باکس | 1,000,000 روپے | 1,200,000 روپے |

ٹکٹ کیسے خریدیں؟

ٹکٹ آن لائن یا مخصوص ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے خریدے جا سکتے ہیں۔ ٹرائی نیشن سیریز 2025، آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پیش خیمہ ہے جو پاکستان میں منعقد ہوگی۔ قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اپ گریڈ کیے گئے ہیں اور یہ سیریز شائقین کو عالمی معیار کی کرکٹ اور جدید ترین سہولتوں کا تجربہ فراہم کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان، پاکستان، جنوبی افریقہ، اور نیوزی لینڈ ٹکٹس جنوبی افریقہ، سہ ملکی سیریز نیوزی لینڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ ٹکٹس جنوبی افریقہ سہ ملکی سیریز نیوزی لینڈ چیمپیئنز ٹرافی نیوزی لینڈ سیٹر باکس آئی پی 000 000 روپے سکتے ہیں فروری کو

پڑھیں:

سپر نیچرل ایڈونچر سے بھرپور ’ویڈنزڈے سیزن 2‘ کا سنسنی خیز ٹیزر جاری

نیٹ فلکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز ’ویڈنزڈے‘ کے سیزن 2 کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

مقبول ہارر او ٹی ٹی سیریز ’ویڈنزڈے‘ کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹیزر گزشتہ سیزن میں ادھوری چھوڑی ہوئی کہانی کو پورا کرتا ہے جس میں مرکزی کردار ویڈنزڈے نیورمور اکیڈمی واپس لوٹتی نظر آتی ہے۔

اس بار کہانی میں کئی نئے موڑ شامل کیے گئے ہیں، اور اس مرتبہ ویڈنزڈے جان چکی ہے کہ ’لاشیں کہاں دفن ہیں۔‘ اس سیریز کے دوسرے سیزن کا شائقین کو بےصبری سے انتظار تھا رپورٹ کے مطابق سیزن 2 کو دو مراحل میں ریلیز کیا جائے گا۔ پہلا مرحلہ 6 اگست 2025 کو نشر کیا جائے گا، جبکہ دوسرا مرحلہ 3 ستمبر 2025 کو ریلیز ہوگا۔

ٹیزر کی شروعات ایک سنسنی خیز منظر سے ہوتی ہے، جہاں مرکزی کردار ادا کرنے والی نوجوان ہالی ووڈ اداکارہ جینا اورٹیگا ویڈنزڈے، ایئرپورٹ سیکیورٹی سے گزرتے ہوئے اپنے لباس میں چھپائے گئے ہتھیاروں کو سیکیورٹی اہلکاروں کے کہنے پر نکالتی ہے جس کو دیکھ کر وہ دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایڈمز فیملی سے تعلق رکھنے والی ویڈنزڈے اپنے والدین، مورٹیشیا اور گومز ( کے ہمراہ اسکول واپس جاتی ہے، جہاں وہ اپنے پرانے دوستوں سے واپس ملتی ہے جو اس سے مل کر خوش ہوجاتے ہیں تاہم ویڈنزڈے اپنی سنجیدگی برقرار رکھتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کونسا شہد طاقت کے لحاظ سے سب سے بہتر؟
  • ملکی بجلی کی پیداوار میں مقامی کوئلے کا حصہ بڑھ گیا
  • سپر نیچرل ایڈونچر سے بھرپور ’ویڈنزڈے سیزن 2‘ کا سنسنی خیز ٹیزر جاری
  • پاکستان کیساتھ آئندہ دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلیں گے، نائب صدر بی سی سی آئی
  • حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کردیا، پیشکشیں طلب
  • فیشن ڈیزائنر نومی انصاری 1.25 ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں گرفتار،تفتیش شروع
  • حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کردیا، پیشکشیں طلب
  • سلمان خان کی فلم سکندر باکس آفس پر سست روی کا شکار
  • پی ایس ایل؛ شاداب نے کونسا اہم سنگ میل عبور کیا؟
  • اسلحہ لائسنس کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ