کوہلی کے پاس سچن کا 19 سال پُرانا ریکارڈ توڑنے کا موقع
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بھارت اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے پاس اپنے ہم وطن اور لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کا تاریخی موقع آگیا۔
انگلینڈ کے خلاف 3 میچز کی ون ڈے سیریز میں ویرات کوہلی بھارت میں بھگوان کا درجہ رکھنے والے سچن ٹنڈولکر کا 14 ہزار رنز کے ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں، جو انہوں نے 19 سال قبل بنایا تھا۔
فروری 2006 میں، لیجنڈری سچن ٹنڈولکر نے پشاور میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران اپنی 350 ویں ون ڈے اننگز میں 14 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا تاہم اس میچ میں بھارت کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کو سچن ٹنڈولکر بننے کا موقع مل گیا، مگر کیسے؟
کوہلی، فی الحال، 50 سنچریوں اور 72 نصف سنچریوں کے ساتھ 283 ون ڈے اننگز میں 58.
ون ڈے میں تیز ترین 14000 رنز
سچن ٹنڈولکر - 350 اننگز (پاکستان کے خلاف پشاور، فروری 2006)
کمار سنگاکارا - 378 اننگز (سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف مارچ 2015)
دوسری جانب بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ناقص فارم کا شکار ہیں، وہ سری لنکا اور دورہ آسٹریلیا میں بری طرح ناکام ہوئے بعدازاں ڈومیسٹک میں واپسی بھی ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی۔
مزید پڑھیں: کوہلی کو آؤٹ کرنا جرم بن گیا، نوجوان کرکٹر کو گالیاں دی جانے لگیں
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 6 فروری کو ناگپور میں ہوگا جبکہ اگلے دو میچز 9 اور 12 فروری شیڈول ہیں، جس کے بعد دونوں ٹیمیں چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کیلئے دبئی اور پاکستان کا رخ کریں گی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا یوم تاسیس؛ رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاؤس سے اسلام آباد ہائیکورٹ تک واک
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس سے اسلام آباد ہائی کورٹ تک واک کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارلیمنٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ تک واک ہوئی، جس میں علی محمد، زرتاج گل، عامر ڈوگر اور دیگر رہنما موجود تھے۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے۔ اور قیادت سمیت رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹرین نے پارلیمنٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ تک واک کی ہے، جس کا مقصد یہ مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز کو میرٹ پر لگایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چند وکیل اسلام اباد ہائی کورٹ جائیں گے اور یادداشت پیش کریں گے، باقی پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان یوم تاسیس کے پروگرام میں خیبر پختون خوا ہاؤس شرکت کریں گے۔
فرانس میں طالبعلم کا ساتھیوں پر چاقو سے حملہ، ایک طالب علم ہلاک
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کرے گی کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو یقینی بنائیں اور ان کے اور بشریٰ بی بی کے مقدمات میرٹ پر سنے جائیں۔
Ansa Awais Content Writer