کینسر قابل علاج مرض، مناسب احتیاط سے بچاؤ ممکن ہے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کینسر قابل علاج مرض ہے اور مناسب احتیاط سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔
کینسر سے بچاؤکے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی اشد ضروری ہے، پاکستان میں کینسر کے باعث ہونے والی شرح اموات تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینسر سے بچاؤ کیلئے ہر سطح پر ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا، کینسر کے باعث اپنی ماں کو کھونے کاغم کبھی نہیں بھول سکتی، کینسر کے علاج کیلئے پاکستان کا پہلا سرکاری ہسپتال لاہور میں زیر تکمیل ہے، نواز شریف کینسر ہسپتال میں ہرسٹیج کے ہر مریض کو مفت علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے لئے کینسر کے علاج کے اخراجات ادا کرنا مشکل ہے، ریاست اپنا کردار نبھائے گی، منشیات اور سگریٹ سے پرہیز کرکے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے۔
مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ چاہتی ہوں عوام کو ہر ضلع میں کینسر کے مفت علاج کی سہولت میسر ہوں، فضائی اور آبی آلودگی بھی کینسر کا سبب بن سکتی ہے،عوامی شعور بیدار کرنا ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد دی۔
پنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ارکان اسمبلی نے پنجاب میں سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر بھی مریم نواز کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا میرا خواب ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرچکے ہیں۔