Nawaiwaqt:
2025-07-26@13:58:59 GMT

پشین کے اسپتال میں دھماکا، کئی افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

پشین کے اسپتال میں دھماکا، کئی افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع پشین میں ایک اسپتال کے اندر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ دھماکا پشین بائی پاس کے قریب واقع ایک نجی اسپتال میں ہوا ہے۔ اس دھماکے کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اسپتال کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیے ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ابتدائی تحقیقات میں اسپتال میں دھماکے کی وجہ عمارت میں موجود گیس سلنڈر کی لیکیج بتائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پشین کے نجی اسپتال میں دھماکے کی وجہ گیس لیکیج بنی۔ اسپتال کے ایک کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا۔ اس واقعہ کے شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسپتال میں

پڑھیں:

پشاور سمیت دیگر شہروں میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 3 افراد زخمی

بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے بھاری مالی نقصان کا خدشہ ہے، بیشتر گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس کر رہ گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں مسلسل دو گھنٹے کی شدید بارش سے ملاکنڈ روڈ پر بارش کا پانی سیلاب کی طرح بہنے لگا۔ بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے بھاری مالی نقصان کا خدشہ ہے، بیشتر گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس کر رہ گئیں۔ شدید بارش کی وجہ سے تخت بھائی شہر میں ایک بوسیدہ دکان کی چھت گر گئی، جس کے باعث تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایم ایم سی مردان منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بھی بارش کے پانی میں پھنس گئی، جس کی وجہ سے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تحصیل ستم اور گردونواح میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے وچ خوڑ میں شدید طغیانی آگئی۔ شدید بارش سے رستم بونیر روڈ سڑک پر بارش کا پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔ دیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے سبب گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ تاہم، ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، موسلادھار بارش سے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران میں عدالت پر حملہ: چھ افراد ہلاک، بیس زخمی
  • ایران کے جنوبی شہر زاہدان میں دہشتگردانہ حملہ، کم از کم 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی
  • پونچھ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوجی ہلاک، جے سی او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • یہودی درندوں کے حملوں سے 79 مسلمان غزہ میں شہید
  • ملک بھرمیں ساڑھے چارسال کے دوران 79 خود کش حملے، 690 افراد جاں بحق
  • بارش اور سیلاب سے مزید 10 جاں بحق: شاہراہ قراقرم پر ہزاروں افراد پھنس گئے
  • بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی
  • بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے
  • پشاور سمیت دیگر شہروں میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 3 افراد زخمی