Express News:
2025-11-03@08:17:30 GMT

پشاور؛ 18 سال بعد ویران اسٹیڈیم پھر آباد ہونے کو تیار

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 18 سال بعد کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 2006 کے بعد پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ لوٹ آنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی ایس ایل) کے 2 میچز پشاور میں کرانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

18 سال قبل 2006 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی 2 ٹیموں کے نئے خریدار مل گئے، مگر کہاں سے؟

پشاور کا ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونے جارہی ہیں، پشاور زلمی اور حکومت خیبرپختونخوا کے اصرار پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 2 میچز پشاور میں کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے لیکن مصنوعی روشنیوں کا انتظام نہ ہونے کی باعث  دونوں میچز دن کی روشنی میں کرائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں اسٹارز فرنچائزز کی جیب پر بوجھ نہیں بنیں گے، مگر کیسے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی کی چیمئینز ٹرافی جمعرات کے روز پشاور پہنچے گی اور ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں نمائش کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وہ جعلی نکلی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی اس ویڈیو کو غلط فہمی کے تحت 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا جبکہ حقیقت میں اس کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایجنسی سے بات کرنے والے اس ویڈیو کے خالق نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور تھا اور اس نے کسی سرکاری سعودی پروجیکٹ کو بنیاد بنا کر یہ ویڈیو تیار نہیں کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اسے حقیقت سمجھ کر پھیلا رہے ہیں جبکہ یہ محض ایک تخیلاتی آئیڈیے کی پیشکش ہے۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو نے دنیابھر کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے اور اسے اب تک 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بطور ایک حقیقی اسٹیڈیم ڈیزائن تیزی سے گردش کر رہا تھا تاہم اب اس کی حقیقت واضح ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی رپورٹ تیار
  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • نادرونایاب تاریخ اردو نثر’’سیر المصنفین‘‘ اربابِ ذوق ِحصول کیلئے منظرعام پر
  • بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں
  • لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف
  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
  • بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے