دہشتگردوں کے ساتھ مارے گئے ڈپٹی گورنر کے بیٹے کی لاش آج افغان حکومت کے حوالے کی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
دہشتگردوں کے ساتھ مارے گئے ڈپٹی گورنر کے بیٹے کی لاش آج افغان حکومت کے حوالے کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز
افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد (بائیں) اور ان کا بیٹا ہلاک دہشتگرد بدرالدین عرف یوسف (دائیں)
جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مارا جانے والے افغان ڈپٹی گورنر کے بیٹے بدر الدین عرف یوسف کی لاش آج افغان حکومت کے حوالے کی جائے گی۔ یہ آپریشن 30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں کیا گیا تھا، جس میں فتنتہ الخوارج کے چار دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق بدرالدین عرف یوسف افغانستان کے صوبہ باغدیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا تھا اور وہ ٹی ٹی پی کے ساتھ کارروائی میں شامل تھا۔ اس آپریشن کے دوران امریکی ساختہ نائٹ ویژن، ایم 16 اے 4 اور ایم 24 سنائپر رائفلز بھی برآمد کی گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں شامل بدر الدین افغان طالبان کے تربیتی مرکز سے تربیت حاصل کرنے کے بعد فتنہ الخوارج کا حصہ بنا تھا اور افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی نئی لہر میں اہم کردار ادا کر رہا تھا۔
پاکستان نے بار بار افغان حکام سے لاش وصولی کی درخواست کی، مگر افغان سائیڈ کی جانب سے مسلسل انکار کیا جا رہا تھا۔ اب یہ لاش آج انگور اڈہ یا ورسک گیٹ زرمیلن کے راستے افغان حکام کے حوالے کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لاش ا ج
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔