بھارتی ٹیم کے تھرو اسپیشلسٹ کو تماشائی سمجھ کر پولیس نے روک لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے معاون عملے کے تھرو اسپیشلسٹ راگھو کو پولیس نے تماشائی سمجھ کر روک لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کیخلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے رات گئے بھارتی ٹیم ناگپور پہنچی تو ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے معاون عملے میں شامل تھرو اسپیشلسٹ راگھو کو سیکیورٹی پر معمور بھارتی پولیس اہلکاروں نے ٹیم ہوٹل میں جانے سے روک دیا، جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ وہ ٹیم کے رکن ہے تو انہیں جانے کی اجازت دی گئی۔
مزید پڑھیں: کوہلی کے پاس سچن کا 19 سال پُرانا ریکارڈ توڑنے کا موقع
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین پولیس اہلکار کے رویے پر نالاں ہیں اور کہنا ہے کہ سیکیورٹی کن کی جارہی ہے پتہ ہی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کو سچن ٹنڈولکر بننے کا موقع مل گیا، مگر کیسے؟
واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 6 فروری کو ناگپور میں ہوگا جبکہ اگلے دو میچز 9 اور 12 فروری شیڈول ہیں، جس کے بعد دونوں ٹیمیں چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کیلئے دبئی اور پاکستان کا رخ کریں گی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیم کے
پڑھیں:
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا مشورہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا تھا،بھارتی میڈیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی:۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ٹاس کے بعد انڈین ٹیم کے کپتان نے قومی ٹیم کے کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جبکہ میچ کے اختتام پر بھی بھارتی کھلاڑیوں نے ہاتھ ملانے کی روایت برقرار نہیں رکھی۔
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت احتجاج بھی کیا جبکہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو ہاتھ ملانے سے منع کرنے والے میچ ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار نے ہاتھ نہ ملانے کی وجہ تو بتا دی لیکن سوریا کمار نے یہ سب کس کے کہنے پر کیا، اس سے متعلق بھارتی میڈیا نے سابق ہم وطن کھلاڑی کا نام بھی بتا دیا۔
ایشیا کپ کے آغاز سے قبل بھی دبئی اسٹیڈیم میں تمام ٹیموں کے کپتانوں سے ملاقات کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار نے سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا تھا لیکن انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ہاتھ ملایا تھا، جس پر بھارت میں انہیں کڑی تنقید اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میچ کے بعد جب سوریا کمار یادو سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ سب پاکستان کو واضح پیغام دینے کے لیے کیا گیا تاکہ پہلگام پر دہشت گرد حملے کو یاد رکھیں، لیکن یہ تجویز میری نہیں تھی۔
این ڈی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا مشورہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا تھا جس پر بھارتی ٹیم نے ایسا کیا۔ ٹیلی کام ایشیا سپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے این ڈی ٹی وی نے کہا کہ ہیڈ کوچ نے مبینہ طور پر بھارتی ٹیم کو پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحہ نہ کرنے کا مشورہ دیا جبکہ یہ بھی کہا کہ حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کوئی بات بھی نہ کی جائے۔